کیا سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے؟

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2023, 11:08 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

نیویارک، 2/ا گست (ایس او نیوز/ایجنسی)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے 27 ارب ڈالر کے ایسے ریل منصوبے کا اعلان کیا ہے جو مستقبل میں تل ابیب کو سعودی عرب سے ملا سکتا ہے۔

نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ جمعہ کو صدر بائیڈن نے عندیہ دیا ہے کہ ممکنہ طور پر اسرائیل اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے کے بارے میں مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ جیک سلیوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں یمن سے جنگ بندی کے علاوہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر بھی بات چیت کی تھی۔

اس بارے میں سعودی حکومت نے تاحال کوئی موقف نہیں دیا۔ لیکن جمعہ کو صدر بائیڈن کی جانب سے کسی ممکنہ معاہدے کے اشارے کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے امکانات عالمی سطح پر زیرِ بحث ہیں۔

پیر کو خطے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے حریف ملک ایران نے بھی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی خبروں پر ردِعمل دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات قائم ہونے سے خطے کے امن کو نقصان پہنچے گا۔

ان حالات میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جانب سے سعودی عرب سے تعلقات میں بہتری کے بیان کو اس پس منظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم بعض مبصرین کے مطابق ریلوے منصوبے کے اعلان میں دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

نیتن یاہو نے اتوار کو اسرائیل کے شمالی شہر کریات شمونہ سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی سیاحتی مقام ایلات تک ریلوے منصوبے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی ظاہر کیا کہ یہ منصوبہ اسرائیل کو سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے ملانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ احمر کے کنارے آباد شہر ایلات عرب ملک اردن اور سعودی عرب کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومت کو گزشتہ سات ماہ سے عدالتی اصلاحات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس آئینی بحران کے باعث ان کی حکومت پر مغربی اتحادیوں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔ اسی لیے انہوں نے انفراسٹرکچر سے متعلق ’ون اسرائیل‘ سمیت انفراسٹرکچر سے متعلق اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ’ون اسرائیل‘ کے منصوبے کے تحت نیتن یاہو کی حکومت پورے ملک میں حکومتی اور کاروباری مراکز تک سفر کے دورانیے میں کمی لانے کی دعویدار ہے۔

یہ منصوبہ کئی برسوں سے بار بار سامنے آتا رہا ہے، تاہم اس پر بہت کم کام ہو سکا تھا۔ 2010 میں بھی ایک ایسے ہی اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس پر مزید کام نہیں ہو سکا تھا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ان خطوط پر بھی کام کر رہی ہے۔ اسرئیلی وزیرِ خزانہ کے مطابق اسرائیل کے شمال و جنوب کو ملانے والے ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کی تکمیل میں دس برس کا عرصہ لگے گا۔

تاہم ریل منصوبے کو نیتن یاہو کے اس بیان کی وجہ سے زیادہ اہمیت مل رہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مستقبل میں ایلات تک جانے والا یہ ٹرین منصوبہ اسرائیل کو سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے ملانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

معروف امریکی تجزیہ نگار تھامس فریڈ مین نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ جو بائیڈن اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لیکن اُن کے بقول ان کوششوں میں کام یابی کے لیے ہر فریق کے بہت سے مطالبات پورے کرنے ہوں گے۔

فریڈمین نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب، اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے امریکہ سے نیٹو طرز کا ایک دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

تناؤ کے درمیان وزارت خارجہ نے کینیڈا میں مقیم طلبا اور ہندوستانیوں کے لیے جاری کیں سفری ہدایات

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، بدھ (20 ستمبر) کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور طلبا کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلبا سے اپیل کی جاتی ...

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 46 لاکھ اموات ہونے سے روک سکتا ہے ہندوستان: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 2040 تک 4.6 ملین اموات کو روک سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے تباہ کن عالمی اثرات پر اپنی پہلی رپورٹ جاری کی۔

ریڈ کراس نے سیلاب زدہ لیبیا میں پانچ ہزار میّت تھیلے بھیج دیے، 10 ہزار افراد ہنوز لاپتہ، وبا پھوٹنے کا خطرہ

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے سیلاب زدہ لیبیا میں امدادی سامان اور ہزاروں میّت تھیلے (باڈی بیگز) بھیجے ہیں جہاں طوفان دانیال کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ابھی 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا ا ندیشہ

مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔