بھٹکل میں منعقدہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کا حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوتی و اصلاحی خدمات پر سہ روزہ سیمینار اختتام پذیر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th February 2018, 10:44 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 6/فروری (ایس او نیوز)  بھٹکل جامعہ اسلامیہ میں منعقدہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کا حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوتی و اصلاحی خدمات پر سہ روزہ سیمینار آج  منگل کو کامیابی کے ساتھ  اختتام پذیر ہوا جس میں کل چھ نشستیں ہوئیں۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیمینار میں ہندوستان کے مختلف شہروں دہلی، لکھنؤ، ممبئی، حیدرآباد، پونہ، اعظم گڑھ، بھوپال، پٹنہ، غازی آباد، مالیگاوں اور ہندوستان کے دیگر شہروں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، بنگلہ دیش، ملیشیا، عراق و ایران سے پونے تین سو مندوبین نے سیمینار میں  شرکت کی اور  مفکر اسلام کی شخصیت و خدمات پر88 گرانقدر مقالات پیش کیے ۔

آخری نشست آج 6 فروری 2018 بروز منگل صبح پونے دس بجے عبدالرحمن رکن الدین متعلم عالیہ رابعہ کی خوش الحان تلاوت سے  شروع ہوئی، اور شعبۂ ثانویہ کے طالب علم عزیزم محمد صیام نے نعت شریف پیش کی۔

 پریس ریلیز کے مطابق  مقالات کا جب آغاز ہوا،اور مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا تو   ان کے مشن کو اپناکراسے  آگے بڑھانے  کی فکروں کو بیدار کرنے  پر بھی پورا زور دیا گیا۔ اکابرین ملت کے مقالات اس بات کے گواہ تھے کہ علی میاں کی شخصیت دینی، اصلاحی، علمی اورعملی تھی۔   آپ نے نوجوانوں اور نئی نسل میں بڑھتے فکری الحاد کا سختی سے مقابلہ کیا، آپ کا مزاج نرم تھا لیکن اصلاح کی خاطرسخت پہلو بھی اختیار فرمایا، قلم کی نوک سے، زبان کی چاشنی سے لوگوں کے دلوں کو چیر کر گھر کر گئے، آپ کی امت کی فکر اور کڑھن نے آپ کو علی میاں بنایا، خوش کلامی اور مصالح کی رعایت کے ساتھ وزراء و قائدین سے گفتگو فرماتے، اور تادم آخر اسلام کا علم بلند کرتے رہے اور بھرپور زندگی گزار کر قابل رشک موت نے آپ کو اپنی آغوش میں لیا اور بارگاہ قدوسی میں پہنچایا، طبت حیا و طبت میتا   مفکر اسلام کی زندگی کے درخشاں پہلؤوں میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مفکر اسلام کو مفکر اسلام بنانے والی تین چیزیں ہیں: ۱) والدہ کی دعائیں ۲) مسلسل مخلصانہ محنت اور  ۳) اہل اللہ کی نگاہِ کیمیا اثر

آپ نے استغنا و خودداری کی اعلیٰ مثال قائم کی،آپ نے قرآنی نظریہ کو اس طرح پیش کیا کہ ’تعلیم کی روح روح کی تعلیم ہے۔

جلسہ کے اخیر میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مولانا خالد غازیپوری ندوی، مولانا سلمان حسینی ندوی وغیرھم نے اپنے احساسات وخیالات کا اظہار کرتے ہوئے آپ علیہ الرحمۃ کو جامع الکمالات و جامع الصفات شخصیت قرار دیا اور تمنا ظاہر کی کہ کاش کچھ مردان جفاکش آگے آئیں اور اس جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں کہ انہیں خاک کے آغوش میں تسبیح و مناجات اور وسعت افلاک میں تکبیر مسلسل  کے جذبہ کے ساتھ بڑھنا ہے بڑھتے رہنا ہے۔ اخیر میں مولانا الیاس صاحب ندوی نے کچھ تجاویز پیش کیں جو دوران مقالات سامنے آئی تھیں۔ صدارتی خطاب میں حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم نے کہی اور سنی ہوئی تمام باتوں کو اپنی زندگی میں لانے کی تلقین کی اور اس مشن کو صحیح نہج اور صحیح انداز و اسلوب سے آگے بڑھانے کی فکر پر ابھارا۔ 

واضح رہے کہ سیمینار جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔اسی مناسبت سے مقالات کی نشستیں جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد اور مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں رہی، نیز مندوبین کو منکی ساحل سمندر کی سیر و تفریح کرائی گئی اور رات کی ایک نشست منکی میں بھی منعقد کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...