انڈونیشیا میں زلزلہ مہلوکین کی تعداد 268 ہوگئی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 9:47 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سینجور(انڈونیشیا)،22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈونیشیائی جزیرہ جاوا میں زلزلہ مہلوکین کی تعداد منگل کے دن بڑھ کر 268ہوگئی۔ منہدمہ عمارتوں کے ملبہ سے مزید نعشیں برآمد ہوئیں۔

151 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ ایجنسی کے سربراہ سوہارینتو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پیر کی دوپہر 5.6 شدت کا جو زلزلہ آیا اس میں 1083 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 300 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور کم ازکم 600 کو معمولی زخم آئے ہیں۔

دواخانے بھرے پڑے ہیں۔ ہسپتالوں کے باہر اسٹریچرس پر اور خیموں میں پلنگوں پر مریضوں کو آئی وی چڑھائی جارہی ہے۔ مرنے والوں میں بیشتر سرکاری اسکول کے طلبا ہیں جن کی مدارس ِ دینیہ میں ایکسٹرا کلا چل رہی تھی۔ مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے بتایا کہ عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچنے اور برقی سربراہی منقطع ہونے کی وجہ سے ابتدائی بچاؤ اور راحت کاری میں مشکلات پیش آئیں۔

سڑکوں پر ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے ہیوی ایکوپمنٹ نہیں لایا جاسکا۔آج برقی سپلائی اور ٹیلی فون کمیونیکیشن میں سدھار آنے لگا۔ دارالحکومت جکارتہ سے غذائی اشیا‘ خیمے‘ بلانکٹس اور دیگر سپلائی لے کر ٹرکس منگل کی صبح عارضی شیلٹرس پہنچنے لگے۔ مابعد زلزلہ جھٹکوں کے خوف سے کئی لوگ کھلے آسمان تلے رات بسر کررہے ہیں۔

اسلامک ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کام کرنے والی دیوی سرمدی نے کہا کہ عمارتیں پوری طرح ڈھیر ہوچکی ہیں۔ صدر جوکو ویڈیڈو نے آج متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے انفرااسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے انہیں حکومت فی کس 50 ملین روپیہ (3180 امریکی ڈالر)کی امداد دے گی۔

27 کروڑ کی آبادی والا ملک انڈونیشیا آئے دن زلزلوں‘ آتش فشاں کے لاوا اُگلنے اور سونامی کی مارجھیلتا رہتا ہے۔ یہ ملک بحرالکاہل کے طاس میں واقع ہے جو ”رِنگ آف فائر“ کہلاتا ہے۔ فروری میں 6.2 شدت کے زلزلہ میں مغربی صوبہ سماٹرہ میں 25 جانیں گئی تھیں۔ جنوری 2021 میں 6.2 شدت کے زلزلہ میں جو مغربی صوبہ سلویسی میں آیا تھا‘ 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

تقریباً 490 ملین صارفین کا واٹس ایپ نمبر اور ڈیٹا لیک

سائبر نیوز نے رپورٹ کیا کہ تقریباً 48.7 ملین صارفین کے واٹس ایپ فون نمبرز چوری کر لیے گئے ہیں اور ایک "معروف" ہیکنگ کمیونٹی فورم پر فروخت کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا سیٹ میں مبینہ طور پر 84 ممالک کے واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔

ٹوئٹر پر اب ’بلو‘ کے علاوہ ’گرے‘ اور ’گولڈ‘ ٹک بھی دکھائی دے گا، ایلن مسک کے ٹوئٹ سے انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ان دنوں کئی طرح کی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلن مسک نہ صرف اس پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دینے کی راہ پر گامزن ہیں، بلکہ انتظامی سطح پر بھی بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔

ستیندر جین کو عدالت سے جھٹکا! خصوصی خوراک فراہم کرنے کی عرضی خارج

منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو راؤس ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے جیل میں اپنے عقیدے کے خصوصی خوراک فراہم کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی جسے خصوصی جج وکاس ڈھال کی عدالت نے ہفتہ کے روز مسترد کر دیا۔

بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ...

فیفا عالمی کپ 2022: ایران نے ویلس کو دی دو گول سے شکست ، جیت کے ساتھ ہی ایران کے حوصلے بلند، اگلے دور کے لئے امیدیں برقرار

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران  کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی  ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔