اُڈپی میں انڈین نوائط فورم کے سالانہ جلسے کا انعقاد : آئی سی یو ایمبولنس، خواتین کو روزگار سمیت کئی اہم فیصلے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2021, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:22؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف ) کا سالانہ جلسہ اُڈپی کے پرائیویٹ ہوٹل میں آئی این ایف کے صدر عبدالمجید جوکاکو کی صدارت میں منعقد ہوا۔

بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ملک کے مختلف شہروں میں مقیم افراد پر مشتمل یہ ادارہ مختلف سماجی و فلاحی کاموں کوانجام دیتاہے۔ آئی این ایف میں کولکتہ ، ممبئی ، آندھراپردیش، چنئی ، مڈکیری ، بنگلورو، منگلورو سمیت مختلف شہروں میں رہنےو الے حضرات نے سالانہ جلسےمیں شریک ہوکر آئندہ لائحہ عمل کے متعلق اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ۔ جنرل سکریٹری معاذجوکاکو نے سالانہ آمد و خرچ کاحساب کتاب پیش کیا۔ اور اجلاس میں ایک سالہ کارکردگی کے علاوہ اہم معاملات پر غوروخوض کیاگیا۔

جلسے میں خاص کر بھٹکل میں طبی میدان میں پسماندگی کو لےکر فکر جتائی گئی ۔ بھٹکل کے عام ، غریب لوگوں کو معمولی علاج کے لئے بھی منگلورو، اُڈپی اور کنداپور جانامجبوری ہے۔ اس سلسلےمیں مناسب اقدامات اٹھاتےہوئے بھٹکل میں بہتر ڈاکٹروں کا تقرر کرتےہوئے شہریوں کو طبی میدان میں سہولیات فراہم کرنے پر سبھی نے اتفاق کیا۔ اجلاس میں فیصلہ لیاگیا کہ بھٹکل میں ایک آئی سی یو سہولیات والی ایمبولنس لائی جائے گی۔ اسی طرح منگلورو کے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل میں ان کی خدمات کو حاصل کرنےکی کوشش کی جائےگی۔ کووڈکے دوران خلیجی ودیگر ممالک سےلوٹے افراد کا مناسب انتظام اور بھٹکل اور شرالی کے اسپتال میں فلاحی خدمات کئے جانے پر متعلقہ اداروں کی طرف سے آئی این ایف کی ستائش کئے جانے کی جانکاری دی گئی ۔ آئی این ایف کی طرف سے بھٹکل کے ویلفئیر اسپتال میں 4اپریل سے نئے طورپر ڈیالسس سنٹر شروع ہونے کی بات بتائی گئی ۔

اجلاس میں ایک اہم فیصلہ لیاگیا کہ مستقبل میں آئی این ایف کی طرف سے خواتین کے لئے ورک شاپ، روزگار میلہ ، ہنرمندا ور قابل خواتین کو چھوٹے موٹے روزگار کا مواقع فراہم کرنا ، سلائی مشین کی تقسیم کاری ، بیواؤں کو تعاون دیاجائے گا۔ نائب صدر محتشم ارشد ایس ایم نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر نائب صدر فیاض غنی محتشم ، سیفان احمد ، عمر خلیفہ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...