سابق ہندوستانی کرکٹر بشن سنگھ بیدی کا 77 سال کی عمر میں انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2023, 11:45 AM | اسپورٹس | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) سابق ہندوستانی کپتان اور مایہ ناز اسپن گیندباز بشن سنگھ بیدی کا 77 سال کی عمر میں  کل  انتقال ہو گیا۔ بشن سنگھ بیدی طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ اپنے دور کے عظیم اسپن گیندباز تھے اور 1967 سے 1979 کے درمیان ہندوستان کے لیے 67 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 266 وکٹ لیے۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے 10 یک روزہ میچ بھی کھیلے جن میں 7 وکٹ لیے۔

واضح رہے کہ بشن سنگھ بیدی، ایراپلی پرسنا، بی ایس چندرشیکھر اور ایس وینکٹ راگھون ایک وقت ہندوستانی اسپن گیندبازی کی جان ہوا کرتے تھے۔ بشن سنگھ بیدی نے ہندوستان کے لیے پہلا یک روزہ میچ جیتنے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ امرتسر میں پیدا ہوئے بشن سنگھ بیدی نے گھریلو سرکٹ میں دہلی کی نمائندگی کی۔ انھوں نے گھریلو کرکٹ میں 370 میچوں میں 1560 وکٹ لیے۔

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی افریقہ کو شکست دے کرآسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

ورلڈ کپ کرکٹ  کے دوسرے  سیمی  فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا  ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ...

افغانستان کے ہاتھوں ہارتے ہارتے بچا اسٹریلیا؛ میکسویل کی ڈبل سنچری نے رکھ لی اسٹریلیا کی لاج؛ سیمی فائنل میں داخل

پانچ بار کے عالمی چمپین اسٹریلیا کو آج افغانستان نے اُس وقت لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کردیا جب ٹوس جیت کر افغانستان نے  پہلے بازی کرتے ہوئے   مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  291 رنز اسکور کرڈالے۔بعد میں جب اسٹریلیا کے بلے باز میدان میں اُترے تو افغانی باولروں ...

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ ...

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔