عالمی کپ کرکٹ 2023 کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2023, 6:25 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 

نئی دہلی،5/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) عالمی کپ  کرکٹ 2023 کا آغاز ٹھیک ایک ماہ بعد، یعنی 5 اکتوبر سے ہندوستان میں ہوگا۔ عالمی کپ کو لے کر تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی بات کریں تو ابھی وہ ایشیا کپ کھیل رہی ہے اور اس درمیان بی سی سی آئی نے عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں 3 اہم کھلاڑیوں کا نام نہیں ہے۔

دراصل ایشیا کپ کے لیے منتخب 18 رکنی ہندوستانی ٹیم (اسٹینڈ بائی کھلاڑی سنجو سیمسن سمیت) میں سے ہی عالمی کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل پرسدھ کرشنا، تلک ورما اور سنجو سیمسن کو عالمی کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یجویندر چہل کو بھی عالمی کپ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انھیں ایشیا کپ میں بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آج ٹیم کا اعلان کیے جاتے وقت کہا کہ ’’ہمارے سامنے کھلاڑیوں کی چوٹ کا مسئلہ تھا، لیکن صحیح وقت پر شریئس ایر اور کے ایل راہل فٹ ہو گئے۔ کئی ناموں پر تبادلہ خیال ہوا، لیکن آپ کو ٹیم کے توازن کے حساب سے بہترین ٹیم منتخب کرنی ہوتی ہے۔ کے ایل راہل اچھے ٹچ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ بنگلورو میں پریکٹس کر رہے تھے، لیکن ایشیا کپ سے پہلے زخمی ہو گئے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’50 اوور کے میچ کے لیے آپ ایک آف اسپنر ٹیم میں چاہتے ہیں، لیکن یہ سب سے متوازن ٹیم ہے۔ ہم نے جن گیندبازوں کا انتخاب کیا ہے، اس سے کافی خوش ہیں۔‘‘

پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ ’’وَنڈے کرکٹ میں آپ کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے۔ ٹی-20 میں آپ کے پاس پالیسی بنانے یا نئے منصوبہ کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہوتا۔ یہ صرف ہمارے ساتھ نہیں ہے، یہ ہر ٹیم کے ساتھ ہے۔ ہر عالمی کپ میں ایسا ہوتا ہے۔ کوئی نہ کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتا ہے۔ ہمیں سب سے بہترین ٹیم منتخب کرنی ہوتی ہے، اور ایسے میں کسی نہ کسی کو ٹیم سے باہر رکھنا پڑتا ہے۔ ہمیں ٹیم میں بلے بازی اور گیندبازی دونوں میں گہرائی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘

روہت شرما کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے گزشتہ کچھ سالوں میں یہ محسوس کیا کہ ہماری ٹیم میں بلے بازی اور گیندبازوں میں گہرائی کی کمی ہے۔ کئی مواقع پر ہمیں لگا کہ ہماری ٹیم کی بلے بازی میں گہرائی نہیں ہے۔ نویں، دسویں یا گیارہویں نمبر کے کھلاڑیوں کا کام صرف گیندبازی کرنا نہیں ہے۔ کئی مواقع پر یہ لوگ 15-10 رن بنا جاتے ہیں، جو شکست اور فتح کا فرق ثابت ہوتے ہیں۔‘‘

عالمی کپ 2023 کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، ایشان کشن، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...