ایشین گیمز: ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 60 پہنچی، میڈل ٹیلی میں چوتھے مقام پر قابض

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2023, 12:38 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی نویں دن بھی جاری رہی۔ اب تک ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 60 پہنچ چکی ہے جس میں 13 طلائی تمغے ہیں اور 24 چاندی کے تمغے۔ بقیہ 23 کانسے کے تمغے ہیں۔ میڈل ٹیلی میں میزبان چین سرفہرست بنا ہوا ہے۔ اس نے اب تک 145 طلائی، 80 چاندی اور 42 کانسے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 267 تمغے حاصل کر لیے ہیں۔ دوسرے مقام پر جاپان ہے جس نے 122 (32 طلائی، 45 چاندی، 45 کانسہ) تمغے حاصل کیے ہیں، اور جنوبی کوریا 133 (31 طلائی، 39 چاندی، 63 کانسہ) تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ آئیے نیچے نظر ڈالتے ہیں ہندوستانی کھلاڑیوں کی آج کی اہم کارکردگیوں پر...

  • ہندوستان کو 4x400 میٹر ریس (مکسڈ ٹیم کے کھلاڑی: محمد اجمل، ودیا رامراج، راجیش رمیش، شبھا ونکٹیشن) میں کانسہ کا تمغہ ملا تھا، لیکن ریفری نے سری لنکا کو ڈسکوالیفائی کر دیا جس کے بعد ہندوستان کا کانسے کا تمغہ چاندی کے تمغہ میں اپگریڈ ہو گیا۔
  • ہندوستانی خاتون اتھلیٹ این سی سوجن نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ این سی سوجن نے 6.63 میٹر دور چھلانگ لگا کر ہندوستان کی جھولی میں یہ تمغہ ڈالا۔
  • ہندوستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان نے آج بنگلہ دیش کو 0-12 سے شکست دی۔ ہرمن اور مندیپ سنگھ نے گول کی ہیٹرک لگائی۔
  • ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے پری-کوارٹر میں جگہ بنا لی ہے۔ انھوں نے مین ڈبلز میں ہانگ کانگ کے چاؤ ہن لانگ اور لوئی چن وائی کو 11-21، 16-21 سے شکست دی۔
  • ہندوستان کو آرچری کی چاروں ٹیموں (کمپاؤنڈ مینس ٹیم، کمپاؤنڈ ویمنس ٹیم، ریکرو مینس ٹیم اور ریکرو ویمنس ٹیم) نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
  • ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے ایشین گیمز میں ویمنس ڈبلز میں ملک کو پہلی بار تمغہ دلایا۔ ستیرتھا مکھرجی اور اہیکا مکھرجی سیمی فائنل میں 4-3 سے ہار گئیں، لیکن انھیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہو گیا۔
  • ہندوستان نے اسکویش میں جیت حاصل کی ہے۔ انہت اور ابھے سنگھ نے گروپ اسٹیج کے تیسرے مقابلے میں جیت درج کی۔ انہت اور ابھے نے مکسڈ ڈبلز کے مقابلے میں 0-2 سے جیت حاصل کی ہے۔ اب فائنل اسٹیج کا مقابلہ کل منعقد ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...