کاروار کے کوسٹ گارڈ میں دو فاسٹ پٹرولنگ جہاز کی شمولیت؛ ماجالی سے بھٹکل سمندر تک سخت نگرانی
کاروار:5؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) بھارتیہ کوسٹ گارڈ کے 2 فاسٹ پٹرولنگ جہازوں کی کاروار کے ساحلی شاخ میں شمولیت سے ساحل کی نگرانی مزید سخت ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
بھارتیہ کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ایس )کی کاروار شاخ کا ساحلی دائرہ اترکنڑا کے ماجالی سے لے کر بھٹکل تک پھیلاہواہے۔ 4نومبر 2009سے آئی سی جی ایس اترکنڑا ضلع میں اپنا کام 2انٹر سپٹر بوٹ اور 2انٹرسپٹر کرافٹ کے ذریعے ساحل کی نگرانی کا کام کررہا ہے۔ آئی سی جی ایس نے یکم اپریل کو ساویتری بائی پھولے اور آئی سی جی ایس کستوربا گاندھی نامی دو فاسٹ پٹرولنگ جہازوں کو کاروار کی شاخ میں شامل کیا ہے۔ یہ دونوں جہاز اس سے قبل نیو منگلورو میں کام کررہے تھے۔ یہ دونوں جہاز فی گھنٹہ 35ناٹس کی رفتار سے چلتی ہیں، جس میں 30 ایم ایم سی آر این گن بھی موجود ہے۔ ان کا سیٹلائٹ سے رابطہ ہے اور ٹراولنگ سسٹم پر اپنا کام کرتی ہیں۔ جہاں پانی کم ہوتاہے وہاں بھی یہ جہاز گشت کرسکتی ہیں۔ ان جہازوں کے ذریعے سمندری چوری ، ڈکیتی ، ماہی گیروں کی مدد اورسمندری حفاظت کاکام لیاجاتا ہے۔