شری رام سینا لیڈر پرمود متالک کا ہبلی میں اشتعال انگیز بیان، کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2023, 12:35 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہبلی ، 23/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  سری رام سینا  لیڈر پرمود متالک کا ایک بار پھرمبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دینے اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بتاتے چلیں کہ ہبلی  میں گذشتہ سال کی طرح اِس بار بھی ہبلی عیدگاہ میں گنیش مورتھی بٹھائی گئی تھی، جس کو  لے کر  پرمود متالک نے کہا کہ  ہم آنے والے دنوں میں مساجد میں بھی گنیش مورتی بٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  اس بیان کے بعد پرمود متالک کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔

متالک پر الزام  ہے کہ اس نے مذاہب کے درمیان نفاق  پیدا کرنےاور ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے ، شہر کے ماحول کو بگاڑنے کے مقصد سے یہاں اس طرح کا بیان دیا ہے، اس سلسلہ میں ہبلی میں سٹی کارپوریشن 8 ویں زون کے اسسٹنٹ کمشنر چندر شیکھر گوڈا نے ہبلی پولیس تھانہ میں دفعہ153(اے) ، 295 (اے) اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش و سرجن سے قبل منعقدہ پروگرام کے لئے مدعو کئے گئے پر مود متا لک نے میڈیا والوں سے ملاقات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  کہا  کہ جو لوگ گنیش مورتی بٹھانے کی مخالفت کرتے ہیں، وہ ملک دشمن ہیں، انجمن اسلام کمیٹی کے لوگ نیچ  ہیں، ہم آگے مسجد کے اندر بھی گنیش کی مورتی بٹھائیں گے، اس کی ہمیں طاقت ہے، یہاں کے مسلمانوں کو اس عید گاہ میدان میں نماز کی اجازت نہ دینے عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے، یہ پاکستان نہیں  ہے ، نہ ہی افغانستان  ہے، یہ ان کے با پ کی جاگیر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ہبلی عیدگاہ میدان میں انجمن اسلام نے گنیش کی مورتی  کی تنصیب کی مخالفت کی تھی اور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکٹایا تھا،  لیکن  عدالت نے  درخواست مسترد کی تھی   جس کے بعد ہبلی  سٹی میونسپل کارپوریشن   نے عید گاہ کے میدان  میں ہندتوا  تنظیموں کو  تین دن تک گنیش اُتسو منانے کی اجازت دی تھی۔   

مسلم  تنظیموں کے قائدین اور کانگریس کارکنوں نے ہبلی۔ دھارواڑ پولیس کمشنر رینوکا کمار کو ایک شکایت پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سری رام سینا کے پرمود متالک اور ان کے کارکنوں کو اشتعال انگیز بیان دینے کے بعد تڑی پار کیا جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...