ہبلی : کاروباری کے گھر سی سی بی کا چھاپہ - 3 کروڑ روپے ہوئے ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2023, 12:35 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہبلی 5 / مارچ (ایس او نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ماڈال ویروپاکشپّا کے بیٹے پرشانت کے گھر پر 8 کروڑ روپوں کی ضبطی کے بعد سی سی بی  پولس نے ہبلی کے ایک کاروباری شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر  3 کروڑ روپے ضبط کرلئے ہیں۔
    
ہبلی بھوانی نگر  کے تاجر  رمیش بونگیری کے گھر پر یہ چھاپہ سی سی بی کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نارائن بھرمنی کی قیادت میں سنیچر صبح  مارا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ چھاپہ ماری میں تین کروڑ کی نقدی برآمد کی گئی جس کے تعلق سے  پوچھ تاچھ جاری ہے۔

اس تعلق سے ہبلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ رقم کس ذرائع سےحاصل کی گئی تھی اور یہاں جمع کرکے رکھنے کا مقصد کیا تھا اس بارے میں سی سی بی کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔