ہوناور پریش میستا معاملہ : سیاسی فائدہ اٹھانے والے اے سی کار میں مزے لے رہے ہیں اور ہندوتواکے نشہ میں چور معصوم نوجوان عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th January 2023, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:26؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )پریش میستا کی موت کےمعاملے کو لےکر عدالت کا چکر کاٹنے والے نوجوانوں نے شہر کے شراوتی سرکل پر اپنے دکھڑے کا اظہار کرتےہوئے سخت ناراضگی کے عالم میں کہاکہ سیاسی مفاد کےلئے ہمیں استعمال کرکے  اقتدار پانے والوں نے ہمارے ساتھ ایسا برتاؤ کررہے ہیں کہ آج ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔

کمٹہ  ایم ایل اے دینکر شٹی کے خلاف الزام لگاتے ہوئے  لوگوں نے بتایا کہ شہر کے  ایک نوجوان کی اچانک موت ہونے پر تعلقہ اور ضلعی سطح پر احتجاج کیاگیا ، انصاف کے لئے جدوجہد کی گئی ۔ پورے ضلع سے عوام سڑکوں پر نکلتے ہوئے بڑا سخت قسم کا احتجاج کیاتھا۔ عوامی ملکیت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ سخت سنگین حالات کا سیاسی فائدہ اٹھانے والے اقتدار پر پہنچ کر اے سی کاروں میں گھوم پھر رہے ہیں اور جن معصوموں پر کیس درج ہوئے تھے وہ آج بھی عدالت کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

ان لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ کے 59افراد پر کیس درج ہوئے تھے وہ سب آج بھی عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں، جب کہ ان کے خاندان انہی نوجوان  کے سہارے زندگی بسر کررہے تھے اب معاملات درج ہونے کے بعد ان کے گھروالوں کی مالی حالات ابتر ہوگئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ 

شہر کے شری رام جادوگر نے بات کرتےہوئےکہاکہ ہندوتوا کولے کر اشتعال انگیزی کے لئے غریب مزدوروں اور ماہی گیرو ں کو بی جےپی نے خوب استعمال کیا۔ہم سب  فرقہ وارانہ فسادات میں پھنس گئے ہیں ، ہم پر کیس درج ہوئے پانچ سال بیت گئے ،کام کاج چھوڑ چھاڑکر عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ، ہم کس حالت میں ہیں ہمارے حالات کیاہیں پوچھنے تک کوئی ایک سیاست دان نہیں آیا۔ ہندوتوا کے لئے کانگریس کی مخالفت کرلی ۔ جب بھی رکن اسمبلی کو فون کیاجاتاہے تو بس آنے کا بھروسہ دیتےہیں ،رکن اسمبلی کو شرم آنی چاہئے ، انہیں ہماری تکالیف کا پتہ ہی نہیں ہے کہتے ہوئے برہمی کااظہارکیا۔ اس موقع پر گروراج ہوناورکر، راہول، عبدالشکور، سچن میستا، ونایک آچاری ، وریندر میستا ، سنتوش میستا ، مناف، جاوید وغیرہ موجود تھے۔

رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی :سرکل پر جمع ہوئے نوجوانوں نے رکن اسمبلی دنیکر شٹی کے خلاف نعرے بازی کرتےہوئے کہاکہ  ہمارےجیسے نوجوانوں کے ذہنوں میں ہندوتوا کا نشہ پیدا کرتےہوئے بی جےپی نے اقتدار حاصل کیا مگر ہم عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔  آج ان کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ روزگار اور کمائی کےلئے الگ الگ مقامات پر مقیم ہیں لیکن کیس کے لئے ، عدالت میں حاضری کےلئے دور دراز مقامات سے ہمیں آنا ہوتاہے۔ رکن اسمبلی فون پر کہتےہیں آتاہوں لیکن کبھی نہیں آتے۔ انہوں نے ا پنوں کے کیس واپس لئے ہیں لیکن ہمارے دکھ کو سمجھنے اور ہماری پریشانیوں کو دورکرنےکی کوشش نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...