بھٹکل میں طوفانی ہواوں کے ساتھ زوردار بارش؛ کئی درخت اُکھڑ گئے، الیکٹرک ٹرانسفارمر سمیت کئی کھمبوں کو نقصان؛ بجلی کی انکھ مچولیاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2020, 1:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4 اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج منگل صبح سے طوفانی ہواوں کے ساتھ زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درختوں کے اُکھڑنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبوں کے گرنے اور کئی مقامات پر الیکٹرک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کی وجہ سے پورا دن  بجلی کی انکھ مچولیاں جاری رہیں۔

موسلادھار بارش سے ویسے تو  شہر میں پانی جمع ہونے کے فوری بعد خالی ہوتا ہوا نظر آیا مگر مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے کئی علاقے تالاب میں تبدیل ہوتے نظر آئے۔

زوردار بارش سے ایک طرف شرالی جنتاودیالیہ اسکول کے باہر  نیشنل ہائی وے  پر کثیر مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے  سواریوں کو گذرنے میں دشواری پیش  آئی۔ تو وہیں  بینگرے، مرڈیشور میں  بھی راستوں پر پانی جمع ہوجانے کی اطلاع ملی۔

تعلقہ کے بینندورسمیت کئی مضافاتی علاقوں میں 14 سے زائد بجلی کے کھمبے گرنے کے ساتھ ساتھ دو ٹرانسفارمر کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی اور محکمہ ہیسکام کے مطابق  پانچ لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

کچھ علاقوں میں  مکانوں پر درخت گرنے سے نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ بعض جگہوں پر  کمپاونڈ کی دیوار گرنے کی بھی اطلاعات ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک بھٹکل میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھٹکل میں تیز سے کافی تیز بارش ہونے کی   پیشن گوئی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔