منگلورو میں موسلادھار بارش آج اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل  

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2019, 11:33 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،20/جولائی (ایس اونیوز) دکشن کنڑا میں متواتر بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج  ہفتہ کے روز ضلع بھر کے اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ کے بعد ضلع میں سخت چوکسی کا اعلان کردیا گیا۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ماہی گیروں کو سمندر جانے سے گریز کرنے کو کہا گیا جبکہ سیاحوں سے آئندہ چند دنوں تک ساحل سمندر پر نہ جانے کی اپیل کی گئی۔ ضلع اور تعلقہ کے تمام عہدیداروں کو اپنی اپنی ڈیوٹی کے مقام پر موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں شکایات سے نمٹنے ٹول فری نمبر 1077جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 9483908000پر بھی شکایت کی جاسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہوناور میں راہ گیر پر چیتے کاحملہ : ہمت وحوصلے نے بچائی جان

ہوناور  تعلقہ کے کڈلے کاجو باغ میں رہ چلتے ایک دیہی فرد پر چیتا نے حملہ کردیا لیکن متعلقہ شخص نے چیتے سے لڑتے ہوئے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔  متعلقہ شخص کی شناخت  وینکٹ رمن تمنا ہیگڈے کی حیثیت سے کی گئی ہے، واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔

اُڈپی کے کارکلا میں بھیانک سڑک حادثہ؛ بس سڑک کنارے پہاڑی چٹان سے ٹکراگئی؛ نو ہلاک، 24 زخمی؛ کیسے ہوا تھا حادثہ ؟

ضلع کے کارکلا میں ایک سیاحوں سے بھری پرائیویٹ بس سڑک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں نو افراد  ہلاک ہوگئے جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں شدید زخمی ہونے والوں کو منی پال اسپتال اور دیگر کو کارکلا سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔حادثہ سنیچر کی شام 5:35 بجے پیش آیا۔

مرڈیشور کیریکٹے پرائمری اسکول کے چار کمروں کوخالی کرنے ضلع پنچایت سی ای اؤ کا حکم

مرڈیشور کے روڈ کنارے واقع کیریکٹے ہائر پرائمری اسکول عمارت کے 4کمروں کو خالی کرنے اترکنڑا ضلع پنچایت کے سی ای اؤ محمد روشن نے حکم جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اسکول کی عمارت کےکمرے خستہ حالی کا شکار ہیں   اور کبھی بھی نیچے گرسکتے ہیں۔ اسکول طلبا کے تحفظ کے پیش نظر اس ...

پنجاب میں  پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے بیوی سمیت 5 لوگوں پر چلائی گولی، 4 کی موت 

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے گاؤں جلال پور میں گھریلو تنازعہ کے باعث اتوار کی صبح قریب 6 بجے بیوی اور 3 سسرال والوں (ساس اور سالے کی بیوی) کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ میں سالے کی 10 سال کی بچی بھی زخمی ہے۔ دراصل ہفتے کی شام ملزم کانسٹیبل کو سسرال میں تنازعہ ہوا تھا۔ اس کے بعد ...

 آئی اے ایس آفیسر منیش موڈگل کا تبادلہ

آئی اے ایس عہدیدار منیش موڈگل جنہیں مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتہ ای گورننس کے لیے قومی ایوارڈ عطا کیا تھا، کا کمشنر سروے ، سیٹلمنٹ اور لینڈ ریکارڈس کے عہدہ سے تبادلہ کردیا گیا ۔ منیش کو اب محکمہ پر سونل اور انتظامی اصلاحات کا سکریٹری مقرر کیا گیا۔ کے وی تری لوک چندر جو پہلے ...

سنگرور: اسکول وین میں آگ لگنے سے حادثہ، معصوم بچے زندہ جلے، 4 کی موت

 پنجاب میں ضلع سنگرور کے لونگوال قصبہ میں سنیچر کی دوپہر ایک اسکول وین میں اچانک آگ لگنے سے اس میں سوار چار معصوم بچے زندہ جل گئے، دیگر آٹھ بچوں کو وین میں سے نکال لیا گیا جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔