کاروار پولیس کلیان منٹپ میں گروہہ لکشمی اسکیم کا افتتاحی پروگرام - ضلع انچارج وزیر وئیدیا نے کہا : بی جے پی کی تنقید کے باوجود ہم نے گارنٹی اسکیموں کو گھر گھر پہنچایا

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2023, 11:43 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،31 / اگست (ایس او نیوز) شہر کے کاجو باغ میں واقع پولیس کلیان منٹپ میں ریاستی حکومت کی گروہہ لکشمی اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انچارج اور وزیر برائے ماہی گیری منکال وئیدیا نے کہا کہ جب ہم الیکشن کے موقع پر لوگوں کے دروازے تک گارنٹی کارڈس پہنچا رہے تھے تو اُس وقت بی جے پی والوں نے اس پر سوال کھڑے کیے تھے ، مگر ریاستی کانگریسی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اب تک  تین گارنٹیوں کا آغاز کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب چوتھی گارنٹی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔
    
اب جب کہ گارنٹیوں کو عملاً شروع کیا جا چکا ہے تب بھی بی جے پی والے اس پر تنقید کر رہے ہیں اور ریاستی حکومت مالی طور پر دیوالیہ ہوجانے کی بات کہہ رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے پاس فنڈ کی کمی نہیں ہے ۔ بی جے پی نے ریاست کا جو دیوالیہ نکالا تھا اس کو ہم سدھارنے کا کام کر رہے ہیں ۔ بی جے پی کے دور کا قرضہ ادا کر رہے ہیں ۔ کم از کم اب تو بی جے پی کو کانگریسی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے ترقی کے عمل میں تعاون کرنا چاہیے۔
    
منکال وئیدیا نے کہا کہ گروہہ لکشمی اسکیم لاگو کرنے کے سلسلے میں محکمہ جاتی افسران کی محنت اور دلچسپی اس بات سے ثابت ہوتی ہے کہ ریاست کے 31 اضلاع میں ضلع اتر کنڑا کا مقام 10 ویں نمبر پر ہے ۔ ریاستی حکومت کا منشاء یہ ہے کہ ریاست میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے اس لئے انّا بھاگیہ اسکیم لاگو کی جا رہی ہے جس کے تحت فی کس پانچ کلو چاول دیا جا رہا ہے اور مزید 5 کلو چاول کے بدلے اس کی رقم گھر والوں کے کھاتے میں جمع کروائی جا رہی ہے ۔ الیکٹرک بل بھرنے کا بوجھ کم کرنے کے لئے مفت بجلی فراہم کرنے کی اسکیم لاگو کی گئی ہے ۔ کام دھندے پر جانے والی خواتین کے لئے آسانی کے مقصد سے بس میں مفت سفر کرنے کی سہولت جاری کی جا چکی ہے ۔ اس طرح ہماری ماوں اور بہنوں کو ریاستی حکومت نے سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ ہماری حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے اور اس کے لئے وضع کردہ اسکیموں کو لاگو کیا جا رہا ہے ۔ اب صرف ودیا نیدھی اسکیم  باقی ہے جسے جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔
    
اس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے رکن اسمبلی ستیش سائل نے کہا کہ کانگریس کی طرف سے گارنٹی جاری کرنے کے وعدے پر بی جے پی والوں نے بہت سے تبصرے کیے تھے ۔ لیکن حکومت بنتے ہی اسکیموں کو باضابطہ طور پر لاگو کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ اُس وقت اس پر تنقید کرنے والوں کو اب ایک مرتبہ خود ہی غور کرنا چاہیے ۔ اس طرح گارنٹیوں کو لاگو کرنا کانگریسی حکومت کے سوا کسی سے بھی ممکن نہیں ہے ۔ ضلع میں بہت سارے ترقیاتی منصوبوں پر عمل ہو رہا ہے ۔ میڈیکل کالج اسپتال کو سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ آنے والے دنوں میں کمٹہ یا ہوناور میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کیا جائے گا ۔ 
    
پروگرام کے دوران علامتی طور پر چار خواتین کو گروہہ لکشمی اسکیم کے لئے رجسٹریشن کی سند سونپی گئی ۔ اس سے قبل ضلع رنگ مندر کے پاس سے نکلنے والے جلوس کو ڈپٹی کمشنر گنگو بائی نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ جلوس میں سیدّی اور دوسرے طبقے کے لوگوں نے ثقافتی جھلکیاں پیش کیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔