لوک سبھا انتخابات؛ ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کے لئے ابھی بھی وقت باقی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 2:19 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

بینگلورو 19 / مارچ  (ایس او نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 
    
بتایا گیا ہے کہ امیدوار کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی جو آخری تاریخ ہے اس سے دس دن پہلے تک ووٹر لسٹ میں نیا نام داخل کرنے یا پھر پہلے سے موجود کسی نام میں ترمیم ، تنسیخ یا تبدیلی کی کارروائی انجام دی جا سکتی ہے ۔
    
جنوبی کرناٹکا کی 14 نشستوں کے لئے 26 اپریل کو الیکشن ہوگا جس کے لئے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج یا اخراج و ترمیم  کے لئے آخری تاریخ 25 مارچ ہوگی جبکہ شمالی کرناٹکا کی 14 نشستوں کے لئے 7 مئی کو انتخابات ہونگے اور یہاں ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی ۔
    
اگر کسی ووٹر نے اپنا نام ووٹر لسٹ میں داخل کروایا ہے ، لیکن اسے ووٹر آئی ڈی کارڈ نہیں ملا ہے، تب بھی اسے ووٹ دینے کا حق حاصل رہے گا ۔ ایسے شخص کو پولنگ کے دن سرکار کی طرف سے تصدیق شدہ 12 شناختی دستاویزات میں سے کوئی ایک دستاویز اپنے ساتھ لانا ہوگا ۔ ان دستاویزات کی فہرست الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ 
    
ووٹر لسٹ میں کسی کا نام شامل رہنا کافی ہے ۔ اس کا  اسکرین شاٹ لینا ہوگا اور اسے پولنگ اسٹیشن میں دکھانا ہوگا ۔ پرنٹ آوٹ کو جائز ثبوت نہیں مانا جائے گا ۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ ہاتھ میں نہ رہنے والوں کے لئے دوسرا منظور شدہ آئی ڈی پروف دکھانا لازمی ہوگا ۔ احتیاطی طور پر کوئی تصدیق شدہ سرکاری شناختی ثبوت اپنے ساتھ لے جانا زیادہ بہتر ہوگا ۔ ووٹرس اپنا E-EPIC ڈاونلوڈ کرکے بھی الیکشن آفیسرس کو دکھا سکتے ہیں، البتہ پرنٹ آوٹ کو جائز ثبوت نہیں مانا جائے گا ۔ 
    
ہر ووٹر کو چاہیے کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے جانے سے قبل ووٹر لسٹ میں اپنی تفصیلات دیکھ لے جو کہ ووٹر ہیلپ لائن ایپ یا پھر ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ کیونکہ صرف ووٹر آئی ڈی کارڈ آپ کے پاس ہونا آپ کا نام موجودہ ووٹر لسٹ میں شامل رہنے کی ضمانت نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔