مسقط میں 20 اکتوبر کو ہوگا بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کا گانویں ملن؛ بچوں کے ہوں گے دلچسپ ڈرامے؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th October 2022, 3:10 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

مسقط 18اکتوبر (ایس او نیوز) جمعرات 20/اکتوبر کو بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کے زیراہتمام سالانہ گیٹ ٹوگیدر پروگرام گانویں ملن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بچوں کے دلچسپ اور سبق آموز ڈرامے اور مکالمے ہوں گے، ساتھ ساتھ حیدرآبادی کامیڈین اکبربن تبر، شہباز خان اور عاطف خان تفریحی شو پیش کریں گے۔

گانویں ملن گیٹ ٹوگیدرکے کنوینرعبدالباری ایس پی نے بتایا کہ پروگرام جمعرات شب ٹھیک 8:00 بجے روی کے گولڈن ٹولیپ ہوٹل میں رات کی ضیافت سے شروع ہوگا۔ ٹھیک نو بجے اسٹیج سجے گا۔ جس کی صدارت جماعت کے صدر نثار احمد ایم جے کریں گے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری، کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب یونس قاضیاء اور نائب صدر ابومحمد مختصرمدعو کئے گئے ہیں۔

گانویں ملن میں جماعت کے ترانہ کا اجراء بھی ہوگا، جسے مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے لکھا ہے۔جبکہ اسے بہترین آواز کے مالک زُفیف شینگیری اپنی سُریلی اور طاقتور آواز میں گاکرسنائیں گے۔ یہ دونوں بھی خصوصی طور پر بھٹکل سے پروگرام میں شریک ہوں گے۔

مسقط میں منعقد ہونے والے گیٹ ٹوگیدر پروگراموں میں بچوں کے ڈرامے اور مکالمے نہایت دلچسپ ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی طرف سے نعت، نظمیں اوردیگرچُٹکلے بھی پیش ہوں گے اور توقع ہے کہ بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے پروگراموں سے سامعین خوب لطف اندوز ہوں گے۔

گذشتہ سالوں کی طرح اس بار کے گیٹ ٹوگیدر میں بھی مسقط میں تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار بچوں کو ایوارڈ اور تہنیت سے نوازتے ہوئے ان کی ہمت آفزائی کی جائے گی۔ تعلیمی ایوارڈ کے تعلق سے جماعت کے سرگرم رکن خواجہ فوزان محتشم نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے گذشتہ دو سال گیٹ ٹوگیدر پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جاسکا تھا، اس بناء پر امسال کے پروگرام میں گذشتہ دو سالوں کے رینک ہولڈروں کی بھی تہنیت کی جائے گی۔ جبکہ ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران جماعت کواسکوٹی، سونے کی گنیاں اور دیگر ڈھیر سارے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 

جماعت کے جنرل سکریٹری سید حُسین برماور نے اراکین جماعت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں وقت پر شریک ہوکر گانویں ملن کو کامیاب بنانے میں ہرممکن تعاون کریں۔

خیال رہے کہ پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔  عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ ساحل آن لائن یوٹیوب چینل http://youtube.com/sahilonlinevideo کو کلک کرکے پہلی فرصت میں سبسکرائب والے بٹن کو دبائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔