مرڈیشور میں چار سیاحوں کی سمندر میں غرق ہونے کے دوران لائف گارڈس نے بچائی جان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th October 2019, 8:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:8؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں سمندری لہروں کی زد میں آکر غرق ہونے کے دوران چار سیاحوں کو لائف گارڈس کے اہلکار بچانے میں کامیاب ہوگئے یہ واردات  منگل کی شام کو پیش آئی۔ زندہ بچ کر واپس آنے والوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں

مرڈیشور پولس نے بتایا کہ گدگ سے  آٹھ افراد کی ایک ٹیم آج مرڈیشور پہنچی تھی جب یہ لوگ سمندر میں تیراکی کررہے تھے تو اچانک  چار لوگ سمندری لہروں کی زد میں آکر غوطے کھاتے ہوئے ساحل سے دور چلے گئے ، جب یہ لوگ غرق ہونے لگے تو فوری طور پر ساحل پر تعینات لائف گارڈس کا عملہ ان کی مدد کو پہنچ گیا ۔

لائف گارڈس کے اہلکاروں نے چاروں کو  سمندر میں ڈوبنے کے دوران بچاتے ہوئے کنارے لے کر آئے۔ موت کے منہ سے زندہ بچ کر نکلنے  کے بعد ابتدائی کچھ وقت تک غالباً ڈر اور خوف کے مارے   ان کی حالت کافی خراب تھی۔

چاروں کی شناخت  کاویا، پلّوی، چندرشیکھر اور بسورا ج کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ لائف گارڈس کے عملہ میں جئے رام، شریکانت، روی اور چندرشیکھر موجود تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ ایک روز قبل یعنی  پیر 7ستمبر کو بھی پیش آیا تھا جس میں بنگلورو کے 3سیاح سمندر میں تیررہے تھے جس کے دوران ایک سیاح سمندری لہروں کی زد میں آگیا تھا، مگر لائف گارڈس کے اہلکاروں  نے اُسے عین وقت پر ڈوبنے سے بچالیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...