بھٹکل سرکاری ملازمین کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ : محکمہ پولس ٹیم کا شاندار پرفارمینس، فائنل میں محکمہ ہیسکام کو دی شکست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2021, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل میں مختلف محکمہ جات کے سرکاری ملازمین کے درمیان اتوار کو منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محکمہ پولس ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں محکمہ ہیسکام کے خلاف بھی جیت درج کرلی اور ٹرافی جیت لی۔

ٹورنامنٹ میں  بھٹکل تعلقہ کے سرکاری ملازمین پر مشتمل آٹھ ٹیموں نے لیا تھا  جس میں محکمہ پولس اور ہیسکام کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ 

بھٹکل ساگر روڈ پر واقع پولس گراونڈ میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 ٹورنامنٹ کے اختتام پر انعامی تقریب  میں  بھٹکل سی پی آئی دیواکر، پی ایس آئی بھرت وی اور ایچ بی کوڈ گونٹی سمیت  کھیل کمیٹی کے صدر اور بھٹکل سرکاری ملازمین کے ممبر وینکٹیش نائک ، ہیسکام کے شیکھر پجاری، ناگیش لمانی  اور ہیسکام یونین کے عہدیداران شری دھر نائک اور سرکاری ملازمین کے بی کے نائک اور گنیش ہیگڈے موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ وینکٹیش نائک نے 10برس پہلے بھٹکل کے تمام  سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کو ایک پلیٹ فارم  پر جمع کرنےکے مقصد سے  بھٹکل تعلقہ سرکاری ملازمین کھیل کمیٹی قائم کی تھی  ، جس کے اشتراک سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔