لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے کمٹہ اوربھٹکل میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 6:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 20؍اپریل (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع شمالی کینرا کے حلقے میں واقع کمٹہ اور بھٹکل شہروں میں پارلیمانی الیکشن کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کی گئی حتمی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار جو الیکشن آفسر بھی ہیں  نے جمعہ کے دن کمٹہ اور بھٹکل کا دورہ کیا۔انتخابی سرگرمیوں سے متعلق افسران کو پولنگ بوتھس پر جو تیاریاں کرنی ضروری تھیں ان کی تکمیل کے تعلق سے انہوں نے خود ہی مختلف پولنگ بوتھس پر پہنچ کر اس کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ کمٹہ کے بالیگا کالج میں ای وی ایم مشینیں رکھنے اورووٹوں کی گنتی کے لئے جو حفاظتی بندوبست کیے گئے ہیں ان کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دونوں تعلقہ جات کے مراکز میں اسسٹنٹ الیکشن آفیسر،فلائی اسکواڈ کے نوڈل افسران، ضابطہ اخلاق لاگو کرنے والی ٹیم کے نوڈل افسران وغیرہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔انہوں نے افسران کو بتایا کہ 21اپریل کو انتخابی تشہیری مہم اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد اتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے معاملات نہ ہوں اس پر کڑی نظر رکھی جائے ۔افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابات کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی انتخاب سے متعلق کوئی تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو فوری طور پر اس کی معلومات ہیڈکوارٹر کو دینا اور مسئلہ کو حل کرنا اسسٹنٹ الیکشن آفیسر کی ذمہ داری ہے۔

ڈی سی نے کہا اس مرتبہ پولنگ میں حصہ لینے والے معذورووٹروں کے لئے جو سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، اس طرف افسران پوری توجہ دیں۔الیکشن کی نگرانی کے لئے جن افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ان کے لئے ضروری ہوگا کہ ڈی سی کے دفتر سے جو بھی معلومات طلب کی جائیں گی ، اسے فوراً فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

اس موقع پر کمٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر پریتی گہلوت اور آئی اے ایس پروبیشنردلیپ سنی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...