بھٹکل میں ای وی ایم/وی وی پیڈ پر ووٹنگ کا کرایا گیامشاہدہ؛ اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں ہواافتتاح؛ انتخابات سے پہلے ووٹنگ کاطریقہ سمجھنےعوام سے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2023, 1:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 فروری (ایس او نیوز)  ای وی ایم/وی وی پیڈ پر ووٹ کیسے دینا ہے، ووٹ جس نشان کو دیا گیا ووٹ اُسی پارٹی کو  گیا یا نہیں، اس کی جانچ وی وی پیڈ پر کیسے کرنا ہے، ان سب کی معلومات فراہم کرتے ہوئے   بھٹکل تعلقہ سودھا (پرانا نام منی ودھان سودھا) میں سرکاری آفسران کی موجودگی میں ڈیمو کرایا گیا۔

 ای وی ایم/وی وی پیڈ کاافتتاح کرتے ہوئے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے بتایا کہ اگلے کچھ ماہ بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام کو پیشگی معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیمو کرایاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلقہ سودھا میں کوئی بھی شخص پہنچ کر ووٹ ڈالنے کی مشق کرسکتا ہے، ذہن میں کچھ سوال ہوتو  متعلقہ آفسران سے  پوچھ کر معلومات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ایک ماہ تک یہ مشین    یہیں  (تعلقہ سودھا) میں رہے گی اور کوئی بھی شخص یہاں پہنچ کر ووٹ دینے کا طریقہ کار  جان  سکتا ہے۔

منگل کو تعلقہ سودھا میں منعقدہ   ووٹنگ کے ڈیمو پروگرام میں نئے ووٹروں اور سنئیر ووٹروں کو   ای وی ایم مشین  پر ووٹ دینے  کی مشق کراتے ہوئے  ضروری جانکاری دی گئی۔ اسی طرح  بھٹکل تعلقہ کے تمام پولنگ بوتھوں پر پہنچ کر عوام کو  ووٹنگ کے تعلق سے  معلومات فراہم کرنے  اور اُنہیں ڈیمو دینے کی ہدایت کے ساتھ  موبائل  وین کو بھی ہری جھندی دکھائی گئی۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت ایکزی کوٹیو آفسر پربھاکرچکن منے ن نے بتایا کہ  اس موبائل وین پر نوڈل آفسر اور سیکٹر آفسر سمیت ایک پولس اہلکار موجود رہے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں، ہر بوتھ کے لئے ایک یا دو دن متعین کیا گیا ہے، جس  کے تحت موبائل وھیکل متعلقہ پولنگ بوتھ پہنچ کر عوام کو ای وی ایم پر ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتایا جائے گا ۔ عوام ایک طرف ووٹ دینے کے طریقہ کا مشاہدہ کرسکیں گے، بلکہ وہ خود بھی ای وی ایم مشین پر ووٹ دے کر بھی ووٹنگ کا طریقہ جان سکیں گے۔ پولنگ بوتھ پر پہنچنے والے آفسر سے ووٹرس ضروری معلومات  بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ای وی ایم/وی وی پیڈ کے افتتاح کے موقع پر یونسپل چیف آفسر سریش سمیت پی ڈی اوز، سرکاری اہلکار وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...