بھٹکل و اطراف کے مسلم اسکول منیجمنٹ کے ذمہ داران کا بنگلور دورہ؛ وزیر تعلیم سے جمعہ کی چھٹی جاری رکھنے کا مطالبہ؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2017, 10:03 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل22؍فروری (ایس او نیوز) محکمہ تعلیمات کی طرف سے اردو اور مسلم منیجمنٹ والے اسکولوں میں جمعہ کی ہفتہ واری چھٹی منسوخ کرنے سے درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے بھٹکل و اطراف کے مسلم تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کے ایک وفد نے وزیر تعلیم تنویر سیٹھ سے ملاقات کی اور جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے میمورنڈم بھی پیش کیا۔اس کے علاوہ اس وفد نے رکن پارلیمان جناب رحمن خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی اس ضمن میں میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مسلم منیجمنٹ اور خاص کر اردو اسکولوں میں مسلم طلبہ زیر تعلیم ہیں اورجمعہ کو چھٹی ہونے کی صورت میں ان طلبہ کو اپنے والدین کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرنے کی سہولت زمانۂ دراز سے ملتی رہی ہے۔ اس کے علاو ہ مسلم کاروباری حضرات کی بھی بڑی تعداد جمعہ کو اپنا کاروبار بند رکھنا پسند کرتی ہے اس طرح جمعہ کا دن چھٹی کا دن ہی تصور کیا جاتا ہے۔جمعرات کا نصف دن اور جمعہ کا پورا دن چھٹی منانے کا رواج بھٹکل، مرڈیشور، منکی ، شیرور وغیرہ میں ایک صدی سے چلا آرہا ہے۔اس کے علاوہ چونکہ یہاں پر بچوں کے ان والدین کی تعداد بھی بہت ہی کم ہے جو سرکاری یا نجی دفاتر میں برسر ملازمت ہوں۔اس لئے اتوار کے دن یکساں چھٹی کا نظام لاگو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعرات کی نصف اور جمعہ کی پوری چھٹی ہونے سے والدین یا طلبہ کو کسی قسم کی کوئی دشواری بھی نہیں ہوتی ہے ۔ الٹے اس سے لوگوں کو اپنے قریبی گاؤں جانے آنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے سرکاری محکمہ جاتی افسران کے لئے بھی کوئی دشواری اب تک پیدا نہیں ہوئی ہے ۔جب بھی ضرورت ہوتی ہے ہم منیجمنٹ والے ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا کرتے ہیں۔اگر ڈپارٹمنٹ والے ہمارے اسٹاف کو جمعہ کے دن بھی کبھی کوئی کام انجام دینے کو کہتے ہیں تو ہم اس میں بھی تعاون کرتے ہیں۔لہٰذا مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر موصوف اور رکن پارلیمان اس معاملے میں دلچسپی لیں اور جمعہ کی چھٹی منسوخ کرنے والے حکم نامہ میں ترمیم کرتے ہوئے سابقہ روایت کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی چھٹی کو بحال کروائیں۔

تنظیم کے جنرل صدر جناب مزمل قاضیا کے علاوہ اس وفد میں انجمن حامئ مسلمین ، شمس اسکول، مادر حوا اسکول ، نونہال اسکول، علی پبلک اسکول، اقرا اسکول مرڈیشوراور نیشنل ہائی اسکول مرڈیشوروغیرہ کے ذمہ داران شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...