ایران میں سیلاب کی تباہ کاری: دس روز میں 56 افراد ہلاک، 18 لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2022, 11:42 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران، یکم اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی)  ایران میں سیلاب کے قہر جاری رہنے کے درمیان ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے ریسکیو اینڈ ریلیف اتھارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے متعدد صوبوں میں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی ہےجبکہ 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے مہدی ولی پور کے حوالے سے بتایا کہ "23 جولائی سے اب تک 21 صوبوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جمعے کی شام کو ہونے والی طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے راستان، تہران، یزد، اصفہان، چہارمحل اور بختیاری میں درجنوں مقامات زیر آب آگئے۔ایرانی اہلکار نے بتایا کہ طوفان اس وقت یزد، چارمحل اور بختیاری صوبوں میں قبائل کے آباد علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

موسلا دھار بارش کی لہر نے ایران کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سیلابی ریلے پھوٹ پڑے۔ کچھ دریاؤں میں طغیانی آگئی جس نے ملک کے بیشتراضلاع کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے جمعہ کے روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد زمینی افواج کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مداخلت کرنے کی ہدایت کی۔ گذشتہ ہفتے جنوبی فارس صوبے میں آنے والے سیلاب سے 22 افراد ہلاک اور صوبے کے 24 دیہات متاثر ہوئے۔اس ہفتے کا طوفان گذشتہ دہائی میں ایران میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں سب سے مہلک ہے۔

2019 میں جنوبی شہر شیراز میں اچانک سیلاب سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔ دو سال قبل اسی طرح کے طوفان نے شمال مغربی ایران میں 48 افراد کی جان لے لی تھی۔ حکام نے گذشتہ ہفتے تہران کے بعض علاقوں کے رہائشیوں کو شدید بارش اور ممکنہ سیلاب سے خبردار کیا تھا۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں شدید بارشوں کا اندیشہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...