مینگلور کے قریب سورتکل میں فریج کا سلینڈر پھٹ پڑا؛ خاتون جاں بحق
مینگلور 13/جون (ایس او نیوز) قریبی علاقہ سورتکل میں ایک فریج کا سلینڈردھماکے کے ساتھ پھٹ پڑنے سے موقع پر موجود ایک خاتون کی اسپتال پہنچنے کے بعد موت واقع ہوگئی جس کی شناخت فرزانہ (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق واقعہ سورتکل کے کرشنا پورہ، فورتھ بلاک میں بدھ کو پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد فرزانہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا ، اس کا پورا بدن دھماکے کی وجہ سے جھلس گیا تھا، ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔
سورتکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔