کرونا وائرس: امریکا میں مزید 922 اور برازیل میں 1005 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 6th June 2020, 12:50 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نیوریارک؍ریو ڈی جنیرو،6؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب مزید 922 افراد کے فوت ہونے کا اندراج کیا گیا۔ یہ بات ہفتے کی صبح جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبائی مرض کے سبب لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 109000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا کے 491000 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا کے کیسوں اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

امریکا میں صحت سے متعلق ماہرین کو اندیشہ ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ملک میں اس وبا کی شدت کی ایک نئی لہر سامنے آ سکتی ہے۔ اس کی وجہ حالیہ پُر ہجوم مظاہرے ہیں جو امریکا کے 140 سے زیادہ شہروں میں دیکھے گئے۔

ادھر برازیل میں وزارت صحت کے بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب مزید 1005 افراد کی اموات اور 30830 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 35026 ہو گئی ہے۔ برازیل میں اب تک کرونا کے 645771 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

دوسری جانب چین میں قومی صحت کمیشن کے اعلان کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 3 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ تمام متاثرین ملک سے باہر سے آنے والوں میں سے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل کرونا کے پانچ کیس سامنے آئے تھے۔

اس طرح چین میں کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 83030 ہو گئی ہے جب کہ اس دوران اموات کی تعداد 4634 پر ٹھہری ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...