بھٹکل کارگیدے میں حال ہی میں تعمیر کی گئی سیمنٹ سڑک اُکھڑگئی : عوام کا احتجاج اور فوری درستگی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th August 2021, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍اگست (ایس اؤ نیوز)جالی پٹن پنچایت حدود کے کارگیدے علاقے میں تعمیر کیا گیا سیمنٹ روڈ بارش کی وجہ سے اکھڑ گیا ہے، مقامی عوام نے فوری طورپر سڑک کی درستگی  کامطالبہ کیا ہے۔

کارگیدےمیں عوامی سہولت کے لئے 15لاکھ روپئے کی لاگت سے 1.5کلومیٹر کی سیمنٹ روڈ تعمیر کی گئی تھی۔ اس سے قبل لاکھوں روپئے کی لاگت سے اندرونی نالیوں کے مین ہول کا کام کیاگیا تھا۔ سڑک تعمیر کرنے کے صرف تین مہینوں میں ہی   پوری  سڑک برباد ہوگئی ہے ، سڑک پر چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ علاقے میں 40-45گھر ہیں ،پچھلے ایک ہفتہ سے آپسی ربط بھی ٹوٹ جانے سے ایسالگتا ہے کہ کارگیدے کے لوگوں کی گھیرا بندی کی گئی ہو، علاقے کے لوگوں کو اسپتال جانا بھی ممکن نہیں ہوپارہاہے۔عوام نے  سڑک کی بربادی کےلئے غیر معیاری کام اور اندرونی نالیوں کےکام کو ذمہ دار بتاتے ہوئےمتعلقہ کاموں میں لاکھوں روپیوں کی رشوت خوری ہونے کا الزام لگایا ہے۔عوام نے اس بات پر بھی سخت ناراضگی ظاہر کی ہے کہ  روڈ خستہ ہوکر کئی دن ہوچکے ہیں لیکن  ابھی تک کسی آفیسر  نے جائے وقوع پر پہنچ کر  درستگی کی طرف توجہ نہیں دی ہے۔ 

اس موقع پر وکیل دتاتریہ نائک نے بات کرتےہوئےکہاکہ سڑک کی بربادی بتا رہی ہے کہ عوامی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اگلے ایک ہفتہ میں سڑک کی مرمت کی جائے اور جس کانٹراکٹر نے سڑک کی تعمیر کی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو پٹن پنچایت افسران کے خلاف عدالت میں کریمنل مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ احتجاج میں مقامی سطح پر سکرپا نائک، روی نائک، شری دھر نائک، منجوناتھ نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...