بھٹکل میں موسلادھار بارش؛ بندر روڈ پر کمپاونڈ کی دیوار گر گئی؛ بائک کو نقصان؛ بارش سے دو بجلی کے کھمبوں پر بھی درخت گرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th June 2019, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26/جون (ایس او نیوز)   شہر میں گذشتہ کچھ دنوں سے بارش  کا سلسلہ جاری ہے، البتہ  منگل اور بدھ  کی درمیانی شب سے  آج بدھ  شام تک کافی اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ایسے میں  شام کو  ایک مکان کے کمپاونڈ کی دیوار گرنے کی واردات بھی پیش آئی ہے۔ ایسے میں محکمہ ہیسکام  نے  بھٹکل کے مضافات میں بجلی کے دو کھمبوں پر  تناور درخت گرنے سے دونوں کھمبے  ٹوٹنے کی اطلاع دی ہے۔

اطلاع کے مطابق  شہر کے  بندر روڈ ففتھ کراس کے قریب واقع ایک مکان کی کمپاونڈ کی دیوار گرنے  سے   قریب میں پارک کی ہوئی ایک بائک اور ایک سائکل  کو شدید نقصان  پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قریب میں واقع  ایک سوئمنگ پول  میں کافی لڑکے  تیراکی کررہے تھے ، مگر اچھا ہوا کہ دیوار سوئمنگ پول کی طرف نہیں گری بلکہ مخالف سمت کی طرف گری جس سے  کسی کو  کچھ نقصان نہیں پہنچا ، اگر خدانخواستہ دیوار سوئمنگ پول کی طرف گرتی  تو  بڑا حادثہ ہوسکتا تھا ۔ اطلاع کے مطابق متعلقہ بائک اور سائکل  تیراکی کرنے آئے  لڑکوں کی بتائی گئی ہے جو دیوار کے قریب  پارک کی گئی تھی۔  

محکمہ ہیسکام کے مطابق بدھ  شام قریب آٹھ بجے  بھٹکل کے مضافاتی علاقہ کوپّا  ، جنگلاتی علاقہ میں  ایک تناور درخت 11 کے وی بجلی کے کھمبوں پر گرنے سے دونوں کھمبے ٹوٹ گر گئے جس سے  کچھ دیر کے لئے  متعلقہ علاقہ میں بجلی سپلائی بند ہوگئی، مگر ہیسکام کے اہلکاروں نے فوری طور پر  جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھٹکل میں کل منگل  صبح آٹھ بجے سے آج بدھ  صبح آٹھ بجے تک 62.4 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔