اُڈپی میں سی سی بی پولیس کی کارروائی ؛ مسلمانوں کے خلاف شر انگیز تقاریر کرنے والی چئیترا کنداپورا کروڑوں روپوں کی دھوکہ دہی معاملے میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2023, 11:50 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی،  13 / ستمبر (ایس او نیوز) اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنی شر انگیز اور منافرت بھری تقاریر کے لئے  مشہور ہندوتوا اکٹیویسٹ چئیترا کنداپورا اور اس کے ایک اور ساتھی سری کانت نائیک کو  کروڑوں روپوں کی دھوکہ دہی کے الزام میں بینگلورو سی سی بی پولیس اسکواڈ نے سری کرشنا مٹھ کے پارکنگ لاٹ سے انتہائی ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا  ہے۔
    
دھوکہ دہی معاملے کی کلیدی ملزم چئیترا کنداپورا اور اس کے چار پانچ  ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بی جے پی ہائی کمان اور آر ایس ایس سے اپنے گہرے روابط ہونے کا ناٹک کرتے ہوئے بیندور کے ایک صنعت کار گووندا بابو پجاری کو گزشتہ اسمبلی انتخاب میں اُڈپی ضلع میں بیندور حلقہ سے بی جے پی کا ٹکٹ دلانے کا وعدہ  کیا اور اس کے لئے 7 کروڑ روپے وصول کیے تھے ۔ مگر گووندا بابو کو ٹکٹ نہیں ملی ۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی رقم لوٹانے کا مطالبہ کیا تو چئیترا اور اس کے ساتھیوں نے رقم نہیں لوٹائی ۔ 
    
چئیترا اور اس کی ٹولی پر الزام ہے کہ انہوں نے آر ایس ایس کے اہم ذمہ دار ہونے کے نقلی شناختی دستاویزات بھی تیار کیے تھے اور صنعت کار گووندا بابو پجاری کا اعتماد جیتنے کے بعد اسمبلی ٹکٹ کا وعدہ کرکے ان سے تین مرحلوں میں سات کروڑ روپے کی رقم وصول کی تھی ۔ 
    
گووندا بابو نے اس ضمن میں بینگلورو  بنڈے پالیہ پولیس اسٹیشن میں 8 افراد کے خلاف کیس درج کروایا تھا ۔ جب پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو چئیترا کنداپورا لاپتہ ہوگئی تھی اور پولیس نے اس کو دھر دبوچنے کی مہم چلا رکھی تھی جس کا اختتام منگل رات کو  اڈپی کرشنا مٹھ کے پارکنگ احاطے میں ہوا ۔
    
اس سے پہلے پولیس نے چئیترا کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا جن کے نام گگن کاڈورو اور پرساد بتائے جاتے ہیں ۔ اب چئیترا اور اس کے ساتھی سری کانت نائیک کی گرفتاری کے ساتھ اس معاملے میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔
    
 معلوم ہوا ہے کہ چئیترا اور اس کے ساتھی سری کانت کو سی سی بی پولیس اسکواڈ اپنے ساتھ بینگلورو لے گیا ہے اور آج یعنی بدھ  شام تک انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ چئیترا پر نفرت بھری اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں پہلے ہی سے کئی معاملے درج ہیں ۔    

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔