بھٹکل:ہندودھرم کو مفت میں بدنام نہ کریں،ترقی پر بات کریں :موگیر لیڈر ان کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th May 2018, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)مرکز میں مودی حکومت کو اقتدار پر آئے 4برس گزرگئے ان چار سالوں  میں ماہی گیر طبقے کے ساتھ ناانصافی کرنے کا مرکزی حکومت  پرموگیر طبقہ کے لیڈر راما موگیر نے  الزام لگایا۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے راما موگیر نے کہاکہ جی ایس ٹی کی وجہ سے ماہی گیرطبقہ کو کافی مشکلات و تکالیف کا سامنا کرناپڑاہے۔ مچھلی پکڑنے کے جال ، رسیوں ، انجن، سوکھی مچھلی  پر جی ایس ٹی عائد کئے جانے سے ماہی گیر پریشانی جھیل رہے ہیں۔ بی جے پی والوں کے لئے جھوٹ بولنا ہی ایک کام ہوگیا۔ بھٹکل میں ترقی کی نئی تاریخ بنانے والے منکال وئیدیا کے خلاف بے تکے الزامات لگانے کے علاوہ ذات پات کے نام پر ان کی ہتک کرنے سے ماہی گیر طبقہ بہت رنجیدہ ہے۔انہوں نے ماہی گیر طبقہ کے مسیحا منکال وئیدیا کی بے عزتی ، اہانت ،الزام تراشی نہ کئے جانے کی مانگ کی۔ انہوں نے بی جےپی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی والے ہندوتوا کاجعلی روپ ہے ، ہم سب ہندو ہیں، ہمیں ہندو دھرم  پر فخر ہے ، لیکن ڈھونگی لوگوں سے ہندو دھرم کا سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ راماموگیر نے کہاکہ بی جے پی والے اپنا کام کریں ، ترقی پر بات کریں، مفت میں ہندو دھرم کو بدنام کریں۔

راما موگیر بھٹکل کے بی جے پی لیڈران ڈاکٹر چترنجن اور تمپا نائک قتل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ، احترام کے قابل ڈاکٹر چترنجن اور بی جے پی لیڈر تمپا نائک کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام بی جے پی والے ان کی نعشوں پر آج بھی سیاست کر رہے ہیں، جب چترنجن کاقتل ہواتھا تو اڈوانی ، یڈیورپا سمیت کئی لیڈران نے جو غم کے آنسو بہائے تھے اسی رحم پر رکن اسمبلی اور وزیر بنے شیوانند نائک ودھان سبھا میں ایک مرتبہ بھی بات نہیں کرنا ان کے ڈھونگی ہندوتوا کو ظاہر کرتاہے۔

پریس کانفرنس میں کھاروی طبقہ کے لیڈر وسنت کھاروی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا گذشتہ چار برسوں میں ماہی گیر طبقہ کے ساتھ دیگر تمام طبقات کی فکرکرتےہوئے ترقی کی نئی بنیاد ڈالی ہے۔ ایک ماہی گیر کی ہلاکت پر 2لاکھ روپئے اداکئے جانے والے معاوضہ کو منکال وئیدیا نے 6لاکھ روپئے طئے کراتے ہوئے سماجی کام کیا ہے۔ ایک وقت جب ماہی گیر ہلاک ہوتے تو ان کی نعش کو ڈھونڈنے کے لئے ترس جاتے تھے  لیکن منکال وئیدیا نے اپنی میعاد میں حادثے وقوع پذیر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نعشوں کو تلاش کرکے پتہ لگانے میں کافی تعاون کیا ہے۔ حلقہ کے ماہی گیر طبقہ کے تمام لوگ منکال وئیدیا کے حق میں تشہیر کرتے ہوئے منکال وئیدیا کو جیت دلانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں موگیر سماج کے صدر بھاسکر موگیر، گابت سماج کے لیڈر موہن گابت، ہری کانت سماج کے کرشن ہری کانت، این این کھاروی ، ناگیش وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...