ادارۂ ادب اسلامی ہند کے کل ہند صدر منتخب ہونےپر ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2017, 8:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:2/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) ترقی پسندی کے غلغلے کے دوران ادب پسند نوجوان اور عوام کے ذہنوں میں اسلامی ادب کی فکر پیدا کرتے ہوئے عالمی سطح پر تعمیری ادب میں اپنی پہچان بنانے والے ’ادارہ ادب اسلامی ہند ‘ کے کل ہند صدر کے عہدے پر بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے صدرشعبہ اردو ، نقاد ، ادیب ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کو متفقہ طورپر منتخب ہونے پر   ادارہ ادبِ اسلامی ہند بھٹکل  اور  جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی طرف سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔

اتوار کو سلطان  اسٹریٹ کے دعوت سنٹر میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹکا کے سابق صدر ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں دہلی میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ چار سالہ میعاد کے لئے ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کا انتخاب عمل میں آیا۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر عثمانی کی بے لوث اور مخلصانہ ادبی خدمات ہیں ، فکری و نظریاتی طورپر اسلامی ادب کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تہنیت قبول کرنےکے بعد اپنےمختصر خطاب میں ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے ادارہ ادب اسلامی ہند کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئےاسلامی ادبی تحریک کے نشیب و فراز بیان کئے۔بطور صدر اپنی ترجیحات کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ کا ترجمان ’’پیش رفت ‘‘جن فکری بلندیوں اور وسیع المشربی سے جاری و ساری ہے اس میں مزید بہتری پیدا کرتے ہوئے اداریوں کی جو مستحکم روایت ہے اس کو عام کرنا ہے۔ جدید زمانے میں نوجوانوں کی ادب سے دوری کو قربت میں بدلتے ہوئے انہیں اسلامی ادب کے کارواں میں شریک کرناہے ، اسی طرح علاقائی اور ریاستی زبانوں میں ادب اسلامی کی فکر کو پیش کرنے کے لئے مختلف منصوبہ جات کو تشکیل دینےکی بات کہی۔ رشاد عثمانی نے کہاکہ ایک اہم ذمہ داری کندھوں پر ڈالی گئی ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت خاص سے اس کام کو انجام دیناہے ، ملکی سطح پر اسلامی ادب کے کارواں کو انقلابی شکل دینے کے لئے تحریکی افراد کے تعاون کی اشد ضرورت ہونے کی بات کہتے ہوئے دعاوؤں کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ 25سالوں کے زائد عرصے سے وہ انجمن ڈگری کالج بھٹکل میں بحیثیت پروفیسر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں، اسلامی ادب کی فکر و نظر کومحور مان کر مختلف موضوعات پر درجن بھر کتابوں کے مصنف ہیں۔ خاص کر ’ادب کا اسلامی تناظر‘تنقیدی مضامین پر مشتمل تصنیف آپ کو عالمی شہرت پر پہنچایا اور یہی آپ کی شناخت بن گئی ۔

جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے آپ کی تہنیت کی ۔ اس موقع پر ادب اسلامی ہند بھٹکل کے صدر قادر میراں پٹیل ،  سکریٹری  ،  ابرار الحق خطیبی ،جناب  عبدالقادر باشاہ رکن الدین ، مولانا ایس ایم سید زبیراور سید اشرف برماور وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...