بھٹکل میں زراعت اور سہولیات کے موضوع پر سمینار کا انعقاد؛ : کھیتی باڑی میں مشینوں کے استعمال سےفصل میں اضافہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd June 2017, 9:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:3/ جون (ایس اؤ نیوز )موجودہ زمانے کے تقاضوں کے تحت جہاں ہر طرف مشینوں کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے ، وہیں  زراعت اور کھیتی باڑی کے میدان میں بھی مشینوں کا استعمال ناگزیر بنتا جارہاہے، مشینوں کے استعمال سے زیادہ فصل کے ساتھ ساتھ وقت بھی ضائع نہیں ہوپاتا اور نہ ہی زیادہ کھیتی باڑی میں زیادہ طاقت کا زور لگانا پڑتا ہے، اب مشینوں کی شروعات کے ساتھ ہی کھیتی باڑی بھی آسان ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈ انے کیا ۔ وہ یہاں بھٹکل تعلقہ کے اتُرکوپا کے وندلسے ونواسی کلیان سبھا بھون میں زرعی مشینوں کا استعمال اور محکمہ جات کی سہولیات کے متعلق منعقدہ سمینار کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔

کوپا گرام پنچایت کے صدر ناگیش نائک نے سمینار کی صدارت کی۔ سمینار میں معاون زرعی کمشنر جی ڈی مورگوڈ نے مقالہ نگار کی حیثیت سے مشینوں کے استعمال ، محکمہ جات کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولیات ، بونے کے لئے بیج کی فراہمی اور جراثیم کش دوائیوں کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے مقالے میں  کسانوں کے لئے فصل بھیمامنصوبہ ، فصل انشورنس، شری روایت کا طریقہ پر مبنی کئی مفید جانکاریوں کو پیش کیا۔ اگر کسان کبھی سانپ کاٹنے سے ، درخت سے گرکر ہلاک ہوا تو حکومتی سطح کی کمیٹی کی طرف سے مہلوک کے خاندان کو 1لاکھ روپئے تک کا معاوضہ دینےکی بات کہی۔

سمینار میں مثالی کسان انیل رایس نے زراعت میں ایک ہی طرح کی کھیتی کرنےکے بجائے مشترکہ کھیتی کے ذریعے اور نامیاتی زراعت کو ترجیح دینے سے سال بھر منافع حاصل کرنے کی بات کہی۔ اُڈپی کے علاقائی سی ایچ ایس سی آفیسر اشوک نے مشینوں کے استعمال سے ہونے والے اخراجات پر بحث کی۔ دھرمستھل دیہی ترقی منصوبے کے افسر ایم ایس ایشور نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔سمینار میں علاقہ کے کسان ، ذمہ دار ، افسران اور عوام شریک تھے۔ تعلقہ زرعی افسر وجئے کمار نے استقبال کیاتو زونل افسر رمیش ایم این نے نظامت کی۔ سی ایچ ایس سی کے مینجر ناگرتنا جی نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔

رواں ہفتے 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا دہلی کا درجہ حرارت! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے  دہلی میں ...