بھٹکل : اربن کوآپریٹیو بینک کا سالانہ جلسہ ؛ کیا دس ہزار روپئے پرسنل لون دینے کی بھی پوزیشن میں نہیں ہے بینک ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2022, 11:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:26؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)ضلع کا مشہور بھٹکل اربن کوآپریٹیو بینک کا سالانہ جلسہ سنیچر کو بینک کے صدر جعفر صادق شاہ بندری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بینک کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے  جعفر صادق نے بتایا کہ  رواں مالی سال میں بینک نے اپنے لین دین کے ذریعے 7.34کروڑ روپئے کا منافع کمایاہے۔ اس موقع پر    بینک کے شئیر ہولڈر اور معروف سماجی کارکن عنایت اللہ شا ہ  بندری نے  سوال  کیا کہ بینک کو اگر اتنا بڑا منافع ہوا ہے تو  کیا وجہ ہے کہ  بینک دس ہزار روپئے پرسنل لون دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے ؟ عنایت اللہ شاہ بندری کے مطابق بینک نے  قریب تین سو لوگوں کو  صرف دو لوگوں کی ضمانت پر پانچ پانچ لاکھ روپئے  لون فراہم کیا ہے اور فراہم کیا گیا  لون واپس حاصل کرنے میں  ناکام ہے، جس کی وجہ سے  انہیں خبر ملی ہے کہ ریزرو بینک نے   ہدایت جاری کی ہے کہ جب تک  فراہم کیا گیا لون واپس حاصل نہیں ہوتا، اُس وقت تک  بینک دس ہزار روپیہ بھی پرسنل لون نہیں دے سکتا۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے الزام لگایا کہ  بینک کے کئی ڈائرکٹرس نے خود اپنی گیارنٹی پر لوگوں کو پانچ پانچ لاکھ روپیہ  پرسنل لون دیا ہے ، اوربینک  وہ رقم واپس حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے غریب عوام  دس ہزار روپیہ پرسنل لون بھی  حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر  بینک اسٹاف  کی نا اہلی یا غیر ذمہ داری  کی وجہ سے ایسا ہوا ہے تو  بینک کے اسٹاف کی  تنخواہ  میں 20 فیصد کٹوتی کی جانی چاہئے۔  انہوں نے اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ جن لوگوں کو بینک کے  ڈائرکٹرس نے اپنی گیارنٹی  پر لون دیا ہے، وہ ڈائرکٹرس خود بھی اُن لوگوں سے رابطہ کرکے  دئے گئے  لون  کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

جلسہ میں دیگر شئیر ہولڈرس شکیل مُلا، شری کانت نائک اور اے ایم مُلّا نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

بینک مینجر   وسنت شاستری نے  جواب دیتے ہوئے کہا  کہ لون واپس حاصل  کرنے کی شرح کم ہونے کی وجہ سے ریزروبینک نےمزید پرسنل لون نہ دینے کی ہدایت دی ہے اور ہمیں ریزرو بینک کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔مزید بتایا کہ  اب بینک کی طرف سے پرسنل لون  دینے کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اور لون  کی Recovery کے لئے کوششیں ہورہی ہیں۔

اس سے قبل  بینک کے صدر جعفر صادق شاہ بندری  نے بتایا کہ 31مارچ 2022کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھٹکل کے مشہور بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کا شئیر کیپٹل 15.12کروڑروپئےہےاوربینک کے 26779 شئیر ہولڈرس ہیں ۔ جب کہ بینک میں جمع شدہ فنڈ گذشتہ سال کے 58.78 کروڑروپیوں سے بڑھ کر 65 کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔  مالی سال 2021-22 میں بینک کا کل ڈپازٹ 500.72 کروڑروپئے ہے تو رواں سال کل 283.22 کروڑ روپئے کا سرمایہ لگایاگیا ہے جب کہ 249.41 کروڑروپئے کا قرض دیاگیا ہے۔ جس میں  55.09 فی صد یعنی 149.36کروڑ روپئے کا قرض ترجیحی میدان کو  دیاگیا ہے۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ  ترجیحی میدان میں 40.50 کروڑ روپئے کمزور طبقات کو دیاگیا ہے۔ مزید بتایا کہ کورونا کی وجہ سے اپنے قرضوں کی بھرپائی نہ کرنےوالے قرض داروں کو غیر منافع بخش جائیداد میں منتقل کیاگیا جس کے نتیجےمیں بینک کی غیر منافع جائیداد کی شرح 16.78 ہوگئی ہے۔ بینک صدر کے مطابق  رواں مالی سال میں بینک نے اپنے لین دین کے ذریعے 7.34کروڑ روپئے کا منافع کمایاہے تو بینک کےقرضوں کی وصولیابی کی شرح کم ہونےکی وجہ سے منافع میں سے 1.84کروڑروپئے قرض فنڈ میں شمارکیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری اسٹاک بروکنگ لمیٹیڈ کمرشیل پیپر میں لگائے گئےسرمائے  کی وصولیابی نہ ہونے پر بینک کے منافع میں سے 5.46کروڑروپئے الگ سے رکھےگئے ہیں۔ اس طرح اپنے تمام اخراجات کو ادا کرنےکے بعد بینک کا کل منافع 48.47لاکھ روپئے ہوا ہے۔

 بینک کے نائب صدر ایم آر نائک، ڈائرکٹر ماستی موگیر، امتیاز، محمد زبیر، ایڈوکیٹ وکٹر گومس ، سائمن ڈیسوزا، سنتوش گونڈا، تلسی داس موگیر، پروین بابی ملا، سندھیاپربھو، لبنہ ایچ ایس، بال چندرراؤ ، ایڈوکیٹ ایس ایم خان، وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ ڈائرکٹر شری دھر نائک نے شکریہ اداکیا ، بینک کے جنرل مینجر وسنت شاستری نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...