بھٹکل مدینہ کالونی کے ایک مکان میں چوری کی کوشش؛ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے میں چور کامیاب؛ مگر لوٹنا پڑا خالی ہاتھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th February 2019, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍فروری (ایس او نیوز) شہر کے مدینہ کالونی میں ایک مکان کا دروازہ توڑ کر چور گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، مگر گھر میں  زیورات اور نقد رقم تک رسائی نہ ہونے سے اُنہیں   ناکام واپس لوٹنا پڑا۔ چوری کی کوشش کا یہ واقعہ آج بدھ صبح اُس وقت منظر عام پر آیا جب گھر مالک عثمان ائیکری گھر واپس لوٹا۔

بتایا گیا ہے کہ  گھر والے  منگل شام کو گھر پر تالہ لگا کر   اپنے رشتہ دار کے ہاں چلے گئے تھے، جب واپس لوٹے تو  گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور اندر سامان بکھرا پڑا تھا۔ گھر میں چونکہ زیورات اور نقد رقم وغیرہ قیمتی چیزیں نہیں تھیں، اس لئے چوروں کو مایوس لوٹنا پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک سال قبل بھی اسی گھر میں چوری کی کوشش کی گئی تھی، اب دوسری مرتبہ پھر کوشش کی گئی ہے۔ 

واردات کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل پولس کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور جائزہ لیا۔ پولس کو تعجب  اس بات پر  ہے کہ منگل شام کو ہی گھر کے لوگ تالہ لگا کر باہر گئے تھے  اور اسی رات چورگھر کے اندر  داخؒل ہوئے ہیں اور چوری کی کوشش کی ہے۔

پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...