بھٹکل میں سنگین رخ اختیار کرتا آدھار کارڈ مسئلہ: رجسٹریشن کی بدنظمی کو لےکر عوام کا سخت اعتراض ’کوئی سننے والا نہیں ‘

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th July 2019, 9:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کئی ایک سرکاری اسکیموں ، منصوبوں اور طلبا کی انکم سرٹیفکٹ کے لئے آدھار کارڈ لازمی قرار دینے سے دن بدن آدھار کارڈ کی مانگ میں اضافہ ہو کر سنگین صورت حال اختیار کررہاہے، جہاں دیکھو وہاں ہرایک آدھار کارڈ کے پیچھے ہی لگاہواہے،اسی کے ساتھ ساتھ  آدھار کارڈ میں ترمیم کا معاملہ بھی آگے نہیں بڑھ رہاہے، پوسٹ آفیس اور اٹل جی جن سنہی مرکز کے سامنے آدھار کارڈ کے لئے عوام کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں، عوام بھوکے پیاسے کھڑے رہتےہیں، لیکن کیاکریں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اس سے قبل گرام پنچایت، جن شری دفتر، تعلقہ دفتر سمیت مختلف علاقوں میں نئے آدھارکارڈ بنانے کا آرڈر جاری کیاگیا تھا، اس کے بعد سرکاراپنا آرڈر واپس لینے سے آدھار کا رجسٹریشن تکلیف دہ کام ہوگیاہے۔ فی الحال تعلقہ کی پوسٹ آفس اور جن شری مرکز کے سوا کہیں بھی آدھار رجسٹریشن نہیں ہوتاہے، دودراز دیہات سے عوام اپنے ضروری اور اہم کاموں کو چھوڑکر آدھار بنانے /ترمیمات کے لئے تعلقہ کو آتے ہیں ، مگر یومیہ صرف 40افراد کا ہی کارڈ بنانے یا ترمیمات کا موقع پوسٹ آفس میں دیاگیا ہے جس کے لئے عوام صبح 4بجے سےہی کوپن کے لئے کھانا پینا چھوڑکر کھڑے رہتےہیں۔ اگر چھوٹے بچوں کا کارڈ بنانا ہے تو اور بھی مشکل۔ والدین کے ساتھ چھوٹے چھوٹےبچے بھی مرکز کے سامنے رات گزارنے پر مجبورہیں۔ کوپن کے لئے قطاروں میں کھڑے عوام انتظامیہ طبقہ پرملامت کرتے سنے گئے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس سلسلے میں افسران  مناسب قدم اٹھاتےہوئے مسائل کو حل کریں۔

بھٹکل کا دورہ کئے ضلع ڈی سی ہریش کمار کے روبرو عوام نے آدھار مسئلہ کو پیش کیاتو انہوں نے وضاحت کی کہ ریاست بھرمیں آدھار کا مسئلہ ہے، اس سلسلےمیں حکومت کو رپورٹ ارسال کرتےہوئے گرام پنچایت حدود میں آدھار کے رجسٹریشن کے لئے کوشش کئے جانےکا تیقن دیا۔

آدھار کارڈ رجسٹریشن کے لئے بھٹکل پہنچے ہیرور کے ناگیندر نائک نے مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں صبح 5بجے سے یہاں انتظار میں ہوں، کچھ لوگ رات 3بجے آئے ہیں اور چند ایک رات سے ہی کوپن کے انتظار میں ہیں۔ میں فی الوقت آدھار میں ترمیم کے لئے آیاہوں، صرف ایک طرف انتظام ہونے سے مسئلہ پیدا ہورہاہے، مقامی رکن اسمبلی اس طرف توجہ دیں۔ تعلقہ انتظامیہ اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھانےکی مانگ کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔