بھٹکل: مرڈیشور میں چوری کی بڑی واردات؛ لاکھوں مالیت کا سونا چوری؛ رشتہ دار کے ہاں جانا پڑگیا مہنگا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th October 2020, 11:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل کے مرڈیشور  پولس تھانہ حدود  کے  ہیراڈی میں چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے قریب 17  تولہ سونا سمیت 35 ہزار روپیہ نقد لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ چوری کی واردات  سنیچر شام کو سامنے آئی ہے۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق  گجانند نائک اور یمونا نائک   نامی جوڑا ہوناور میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں گئے تھے سنیچر شام کو واپس آئے تو  گھر کا نقشہ بدل چکا تھا۔ گھر پر کوئی نہ رہنے کا فائدہ اُٹھاکر چوروں نے گھر کے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھر پر موجود 173 گرام سونا اور نقد رقم 35 ہزار روپیہ لے کر فرار ہوگئے۔

چوری کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر سمیت مرڈیشور مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی رویندرا بِرادر اور دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور جائزہ لیا، بعد میں دیر رات کو ہی کاروار سے ڈاگ اسکواڈ سمیت فنگر پرنٹس کے ماہرین کو بلوا کر جانچ کی کاروائی شروع کی گئی۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور کرائم پی ایس آئی رویندرا کی قیادت میں  جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔