بھٹکل دی نیو انگلش پی یوکالج میں ایس ایس ایل سی طلبا کے لئے امتحان کے متعلق خصوصی رہنمائی کا ورکشاپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2019, 9:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25؍جنوری (ایس او نیوز) دی نیو انگلش پی یوکالج ، بلاک ایجوکیشن آفس اور بلاک ریسورس سنٹر کے اشتراک سے نیو انگلش پی یوکالج میں ایس ایس ایل سی طلبا وطالبات کے لئے ’داری دیوگے ‘عنوان پر امتحانی رہنمائی اور علمی مہارت پروگرام کا بلاک ریسورس سنٹر کی آفیسر یلما نے افتتاح کیا۔

بھٹکل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ٹرسٹی مینجر راجیش نایک  نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ مرڈیشور آر این ایس اسپتال کے سائیکالوجسٹ ڈاکٹر دیپکا کلکور نے ’’امتحان سزا نہیں مزا ‘‘ کے عنوان پر ایس ایس ایل سی طلبا کو امتحانی خوف اور بخار سے چھٹکارا پانے میں  رہنمائی کی۔ کاروار کے شری مورتی سر نے ’امتحان میں زیادہ نمبرات کے لئے صرف نالج کافی نہیں بلکہ ٹکنک بھی ضروری ‘ کے عنوان پر  اپنا لکچر دیا۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے ایس ایس ایل سی کے بعد کیا، موضوع  پر بات کی۔

ڈائس پروگرام کے بعد طلبا کے لئے منعقدہ کوئز مقابلے میں ودیا بھارتی ہائی اسکول نے اول مقام حاصل کیا، درگاپرمیشوری ہائی اسکول الویکوڑی دوم اور شرالی سینٹ تھامس ہائی اسکول کے طلبا نے سوم انعام حاصل کیا۔ انعامی تقریب میں ایجوکیشن کالج کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی اوربیلکے سرکاری ہائی اسکول کی صدر مدرسہ ڈاکٹر سویتا نایک شریک تھے۔ تعلقہ بھر سے 200سے زائد طلبا و طالبات پروگرام میں شریک ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...