بھٹکل: شیرور ٹول گیٹ پر مقامی ٹیکسی والوں کو رعایت نہ ملنے  پر ٹیکسی ڈرائیورس نے ٹول گیٹ مینجر سے کی ملاقات؛ عملہ کی جانب سے غنڈہ گردی سے پیش آنے کی کی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 25th October 2020, 11:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،25؍اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل ٹورسٹ ٹیکسی مالکان اور ڈرائیوروں کی یونین  کے اراکین نے آج اتوار کو شیرور ٹول گیٹ پہنچ کر  ٹول گیٹ کے بعض اسٹاف پر الزام لگایا کہ وہ ڈرائیوروں کے ساتھ  بد تمیزی اور غنڈوں کی طرح برتاو کرتے ہیں۔ڈرائیوروں کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے یونین کے نائب صدر فیصل پیرزادے نے  ٹول گیٹ کے پروجکٹ مینجربھوسلے کو بتایا  کہ شیرور ٹول گیٹ پر ان کےسا تھ جو ناانصافی ہورہی ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔

فیصل نے کہا کہ بھٹکل کی سرحد سے شیرور ٹول گیٹ صرف ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔اور یہاں سے گزرنے والی ٹیکسیوں کو ٹول فیس  میں رعایت دیتے ہوئے صرف40  روپے ادا کرنے کی بات ٹھیکیدارکمپنی کے افسران اور ٹیکسی یونین  لیڈران کےدرمیان بات چیت میں طے ہوئی  تھی۔ مگر اب ٹول گیٹ پر خدمات انجام دینے والے اسٹاف اس شرط کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کیش ٹریک پر ٹول اداکرنے کی صورت میں   40 کے بجائے 75روپے وصو ل کیے جارہے ہیں۔  اس کے علاوہ ٹول ناکہ کا عملہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ بدتمیزی اور غنڈوں کی طرح برتاؤ  پر اتر آتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا  کہ طے شدہ طریقے پر مقامی ٹیکسیوں کی رعایت بحال کرنے اور 40روپے ہی وصول کرنے کی ہدایت عملے کو دی جائے۔ ساتھ ہی کیش ٹریک اور فاسٹیاگ ٹریک کی نشاندہی کرنے والے بورڈ ٹول گیٹ سے کم از کم 500میٹر کی دوری پر نصب کیے جائیں  تاکہ ٹول کاونٹر پر پہنچ  کر پھنس جانے اور گاڑی واپس باہر نہ لے پانے کی صور ت حال سے ڈرائیور بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ  یونین کی طرف سے پیش کردہ شکایات دور نہیں کی گئیں تو پھر قانون کا راستہ اپنایا جائے گا۔اور اگر ڈرائیوروں کی طرف سے ٹول گیٹ عملے کوکوئی شکایت پیداہوتی ہے تو اس کو یونین  صدرکے علم میں لائیں، مگر ڈرائیوروں کے ساتھ غنڈہ گردی  اور بدتمیزی کے ساتھ ہرگز پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکسی ڈرائیوروں کی طرف سے کوئی شکایت موصول ہوگی تو ہم خود اُن کے خلاف کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اگر ہمارے ساتھ عزت سے پیش آئیں گے تو ڈرائیورحضرات بھی آپ  لوگوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں گے۔

اس موقع پر یونین کی طرف سے پروجکٹ مینجر کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں  تمام شکایات درج  کی گئی ہیں اور اُن شکایتوں کو دور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پروجکٹ مینجر بھوسلے  نے بتایا کہ وہ  ابھی شیرور ٹول گیٹ  آکر صرف چار دن ہوئے ہیں۔ اس بناء پر انہیں اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ پہلے کیا بات چیت ہوئی تھی، انہوں نے اس تعلق سے غور کرنے کی یقین دھانی کرائی ساتھ ساتھ اس بات کا  یقین دلایا کہ وہ یہاں کے عملہ سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آنے پر باز پرس کریں گے اور  اس تعلق سے  ضروری ہدایات دیں گے انہوں نے تیقن دیا کہ  آئندہ  ٹول گیٹ کے عملہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو کسی بھی طرح کی شکایت کا موقع آنے نہیں دیں گے۔

یونین کے وفد میں فیصل سمیت  خلیل، فیاض، فیروز، الیاس ، مہیش، روی، رمیش اور رگھو سمیت کافی ڈرائیورس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔