نئے ڈپٹی کمشنر کی بھٹکل آمد پر تنظیم وفدنے کیا استقبال، اہم مسائل کی طرف دلائی توجہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2021, 8:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20 فروری (ایس او نیوز)  اُترکنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پرکاروار میں  حال ہی میں  چارج لینے والے ملئے مہیلن  کی بھٹکل آمد پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پرتپاک استقبال کیا اور تنطیم کا مختصر  تعارف  پیش کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کی مختصراً جانکاری دی۔ اس موقع پر بھٹکل کے اہم مسائل کی طرف بھی موصوف کی توجہ دلائی گئی اور سابق ڈپٹی کمشنر اور دیگر وزراء کو دئے گئے میمورنڈم کی نقول  بھی موصوف کو پیش کرتے ہوئے  مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی۔

تنظیم کی طرف سے سابق نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے  پھول کی مالا پیش کرتے ہوئے تنظیم  کا تعارف پیش کیا تو  وفد میں شامل اشفاق کے ایم نے بھٹکل کے  اہم مسائل  بالخصوص نوائط کالونی اور دیگرعلاقوں کا نقشہ نہ ہونے  سمیت  دیگر مسائل کی  طرف موصوف کی توجہ مبذول کراتے ہوئے جملہ آٹھ میمورنڈم کی نقول  پیش کیں۔ محی الدین رکن الدین نے  رابطہ سوسائٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے بھٹکلی این آر آئیز کو پیش ہونے والی دشواریوں کو پیش کرتے ہوئے  حل کی طرف توجہ دلائی۔ تنظیم سکریٹری مالیات صدیق ڈی ایف،  خازن احید محتشم،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، بھٹکل میونسپل اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین فیاض مُلّا اور   ڈاٹا ارشاد  بھی موجود تھے۔ بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر، پی ایس آئی بھرت، پی ایس آئی کوڈگنٹی و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...