بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر کا الزام: کورونا کے نام پر ہورہا ہے سرکاری افسران کا سیاسی کھیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th August 2020, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/اگست (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور نائک نے الزام لگایا ہے کہ تعلقہ میں کووڈ کی روک تھام کے نام پر سرکاری افسران سیاسی کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

 خیال رہے کہ ایشور نائک اس وقت خود کی کووڈرپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعد بھٹکل تعلقہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ:”مجھے کورونا مرض لاحق ہونے کی تصدیق سے آٹھ دس دن پہلے سے ہی میں اپنے گھر پر موجود نہیں تھا۔گزشتہ چارپانچ دن سے میں بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہوں۔اس دوران سرکاری افسران نے مجھ سے میرے ابتدائی رابطے میں آنے والوں کے تعلق سے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی تھی۔لیکن ریوینیو ڈپارٹمنٹ اور گرام پنچایت کے افسران میرے گھر، میرے پڑوس کے گھر اور کاجو کی فیکٹری میں جاکر تصویریں اتاری ہیں۔ ان کی اس حرکت سے میرے گھر والے خوف زدہ ہوگئے ہیں۔ فیکٹری کے ملازمین کام پر نہیں آر ہے ہیں۔“

 ایشور نائک نے افسران پر دوہرا معیار اپنانے اور سیاسی کھیل کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ”ابھی چند ہی دن پہلے بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کی جانچ پوزیٹیو نکلی تھی اور ابھی بھی وہ منی پال کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لیکن ان کے ابتدائی رابطے میں آنے والوں کی تفصیل معلوم کرنے کی کوشش کسی بھی سرکاری افسر نے نہیں کی۔ چونکہ میں اپوزیشن پارٹی کا رکن ہوں اسی وجہ سے افسران میرے ساتھ ایسا رویہ اپنا رہے ہیں۔“ انہوں نے سوال کیا کہ اگرایک عوامی منتخب نمائندے کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے تو پھر عام لوگوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔