بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں کنووں کے ساتھ شرابی ندی بھی سوکھ گئی؛ کیا ذمہ داران شرابی ندی کو گٹر میں تبدیل ہونے سے روک پائیں گے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2019, 6:40 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 12/مئی (ایس او نیوز) ایک طرف شدت کی گرمی سے بھٹکل کے عوام پریشان ہیں تو وہیں پانی کی قلت سے  عوام دوہری پریشانی میں مبتلا ہیں، بلندی والے بعض علاقوں میں گرمی کے موسم میں کنووں میں پانی  کی قلت  یا کنووں کا سوکھ جانا   عام بات تھی، مگر اس بار غالباً پہلی بار نشیبی علاقوں میں  بھی پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے اور اکثر گھروں کے  کنویں سوکھ گئے ہیں۔ خلیفہ محلہ، مشما محلہ، قاضیا محلہ،  جامعہ محلہ، علوہ محلہ، غوثیہ محلہ، تکیہ محلہ سمیت اطراف کے تمام علاقوں میں  لوگ پینے کے پانی کو لے کر سخت پریشان ہیں،  یہ بات الگ ہے کہ بعض سماجی اداروں اوراسپورٹس سینٹروں کے ذریعے ان علاقوں میں اب ٹینکوں کے ذریعے پانی سپلائی کیا جارہا ہے، مگر سال در سال بھٹکل میں پینے کے پانی کی قلت میں اضافہ  کی  آخر  کیا  وجہ ہے، اُس پر ابھی تک غور نہیں کیا جارہا ہے۔

 شرابی ندی میں مٹی اور کیچڑ کےڈھیر: ایک طرف   کونار پہاڑی  سے اور دوسری طرف گلمی کے بیہلّی سے  صاف اور میٹھے پانی کا نالہ موڈ بھٹکل میں جاکر ملتا ہے، یہاں سے یہ نالہ چوتنی میں ملتا ہے  تودوسری طرف تلاند، برنداون نالہ ،  جپنّا کلّو نالہ  اور دیگر چھوٹے چھوٹے نالے اور جھیل چوتنی ندی میں ضم ہوکر شرابی ندی میں منتقل ہوجاتے ہیں  یہاں سے  شرابی ندی   کدرے بیرپا مندر، شاذلی مسجد، غوثیہ اسٹریٹ،  مُنڈلی،  دھندا کاٹو،  مشما اسٹریٹ، خلیفہ اسٹریٹ، ڈارنٹا، ڈونگرپلی اور بیلنی سے سیدھے بندر میں بحر عرب سے   جاکر ملتی ہے۔

مگر تمام علاقوں کو سیراب کرنے والی   شرابی ندی اس وقت  مٹی اور کیچڑ کے ڈھیر   سے بھرگئی   ہے جس کے نتیجے میں ندی میں پانی ہی نہیں ہے  ندی میں مٹی اس قدر سرایت کر گئی ہے کہ ندی کی سطح نہ کے برابر ہے، کدری بیرپا مندر کے قریب ندی میں مٹی  اتنی زیادہ  بھرگئی ہے کہ یہاں ندی کسی میدان میں منتقل ہونے کا نظارہ پیش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ   ایک طرف  بندر سمندر سے  بیک واٹر کا  کھارا پانی شرابی ندی سےہوتے ہوئے   غوثیہ اسٹریٹ تک پہنچتا ہے تو  وہیں اس ندی کے دوسرے کونے سے  میٹھا پانی شرابی ندی میں آکر ملتا ہے۔ مگر  گذشتہ کچھ سالوں سے  غیر قانونی قبضہ جات سے  جھیل اور نالوں سے جس مقدار میں  پانی شرابی ندی میں آکر ملنا چاہئے تھا، وہ  سلسلہ  بند ہوگیا ہے، وہیں کونکن ریلوے کے بعد اب نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی کاموں  سے بھی   کئی ایک نالوں کا رابطہ  منقطع ہوگیا ہے ، چھوٹے چھوٹے نالے  اور جھیل نظروں سے اوجھل ہوتے جارہے ہیں،جس کے نتیجے میں ندی میں پانی بہنا بند ہوگیا ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ  اسی سے   پورے شہر میں پانی کی قلت پائی جارہی ہے۔

 ایک زمانے کی سب سے خوبصورت اور گہری شرابی  ندی،  جسے ڈونگر پلی، ڈارنٹا، مشما اسٹریٹ اور غوثیہ اسٹریٹ وغیرہ جگہوں پر  لوگ نہانے اور تیرنے کے لئے استعمال کرتے تھے، آج  کچروں کو پھینکنے کے لئے استعمال ہورہی ہے۔ کئی  مکانوں کا گندہ پانی   ندی میں جاکر مل رہا ہے، افسوس اس بات پر ہے کہ  ذمہ داران   دیکھ  کر اور جان کر بھی انجان نظر آرہے   ہیں۔ 

غوثیہ اسٹریٹ میں ڈیم کی تعمیر :  موڈ بھٹکل اور چوتنی سے دور دراز مقامات تک پانی کو پہنچانے اور کھیتی باڑی کے کاموں کے لئے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے  سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنی میعاد میں  غوثیہ اسٹریٹ میں   ڈیم کی تعمیر کے لئے قریب دو کروڑ روپئے منظور کئے تھےاوراب  ڈیم کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد غوثیہ اسٹریٹ سے  موڈ بھٹکل تک میٹھے پانی کو   محفوظ کیا جائے گا۔ ظاہر ہے  متعلقہ علاقہ کے عوام ڈیم تعمیر کرواسکتے ہیں تو توقع ہے کہ اُن  علاقوں  سے گذرنے والی  ندی  میں  ڈریڈجنگ کے ذریعے صفائی کرواتے ہوئے ندی کو گہرا بھی کرسکتے ہیں ۔

مگر غوثیہ اسٹریٹ سے   بیلنی تک  ندی  کی بدحالی کو دور کرنے اور شرابی ندی کی  ڈریجنگ  کراتے ہوئے   ان علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرانے   نہ کوئی سماجی  ادارہ  دلچسپی لیتا نظر آرہا ہے اور نہ ہی   کوئی  عوامی نمائندہ یا متعلقہ محکمہ   سامنے آتا نظر  آرہا ہے۔ 

ندی کو گہرا کرنے کی ضرورت: سمجھا جارہا ہے کہ شرابی ندی میں پانی کی سطح کم ہونے اور ندی کے سوکھ جانے سے اس کا راست اثر اطراف کے علاقوں کے کنووں پر  پڑ رہا ہے۔اطلاع کے مطابق  امسال  صرف نشیبی علاقوں میں  ایک ہزار سے زائد کنویں سوکھ گئے ہیں  ۔عوام کا کہنا ہے کہ پوری شرابی ندی کو  قریب 15 فٹ کھود کر گہرا کرنے کی ضرورت ہے اور ندی میں گری ہوئی مٹی ، کیچڑ  اور کانٹے دار درختوں کو ڈریجنگ مشین کے ذریعے   نکال کرندی کو  صاف کرنے  کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو  شہر کے کنویں بھی پانی سے  بھرے رہیں گے اور آئندہ  پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

کیا ندی صاف ہوگی یا پھر گٹر  کے گندے نالے میں تبدیل ہوگی ؟:  شرابی ندی جن جن علاقوں سے گذرتی ہے، تقریبا تمام علاقوں میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایت یافتہ  میونسپل کونسلرس چن کر آتے ہیں۔ خیال رہے کہ  گذشتہ انتخابات میں  بھٹکل میونسپالٹی کے 23 وارڈوں میں  17 کونسلرس تنظیم کے حمایت یافتہ تھے۔اب 29 مئی کو پھر ایک بار میونسپالٹی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں،   عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا اس بار  سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم اور علاقوں کے   کونسلرس    اس  مسئلہ کو  حل کرنے کی طرف توجہ دیں  گے ؟ کیا شرابی ندی کی خوبصورتی بحال کی جائے گی ؟  یا پھر ندی کو گٹر کے گندے نالے میں تبدیل کرکے اس کی سنہری تاریخ کو ہمیشہ کے لئے دفنا دیا جائے گا ؟

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...