بھٹکل سب رجسٹرار آفیس میں نیٹ ورک کامسئلہ :ہفتہ بھر سے کام کاج بند؛ عوام چکر کاٹ کر واپس جانے پر مجبور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th August 2017, 10:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:10/اگست (ایس اؤنیوز)زمین جائیداد اور شادی وغیرہ کی رجسٹریشن ، پارٹنر شپ ڈیڈ، ٹرسٹ رجسٹریشن وغیرہ کےلئے مہیا کی گئی بھٹکل سب رجسٹرارآفیس میں پچھلے ایک ہفتہ سے انٹرنیٹ اور نیٹ ورک کا مسئلہ پیدا ہونے سے کام کاج پوری طرح بند ہے۔ عوام کا الزام ہے کہ  اعلیٰ افسران مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنےکی طرف کوئی خاطرخواہ توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔

اپنی روزمرہ کارروائی کے لئے دفتر کا چکر کاٹنے والے عوام نے الزام لگایا ہے کہ رجسٹریشن دفترکے سامنے جلی حرفوں میں نوٹس بورڈ چسپاں کرکے افسران خامو ش ہوگئے ہیں مسئلہ کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔40-30کلومیٹر دوری طئے کرکے زمین ، جائیداد، شادی وغیرہ کی رجسٹریشن کے لئے دفترپہنچنے والے دیہی عوام چکر کاٹ کاٹ کر واپس جانے پر مجبور ہیں، دفتر میں یہی جواب ملتا ہے کہ نٹ ورک پرابلم ہے، دو روز بعد شائد ٹھیک ہوجائے، عوام  آج ہوگا اور کل ہوگا کے انتظارمیں  افسران کے متعلق برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

مسئلے کو لےکر جب ساحل آن لائن نے بھٹکل سب رجسٹریشن دفتر پہنچ کر  آفیسر راجیشوری ہیگڈے سے بات کی تو انہوں نے بتایاکہ پچھلے ایک ہفتہ سے دفترمیں انٹر نیٹ کا مسئلہ درپیش ہے، سرور کام نہیں کررہاہے، اسی لئے دفتر میں کسی کام کو انجام دینا ممکن نہیں ہوپارہاہے، انہوں نے آگے بتایا کہ  ہم اپنی جگہ پر خاموش نہیں بیٹھے ہیں بلکہ اس تعلق سے اعلیٰ افسران کو شکایت ارسال کرچکے ہیں۔ہم اپنی طرف سے اتنا ہی کرسکتے ہیں کہ اپنے اعلیٰ حکام کو خبر کریں کہ جلدی سے نٹ ورکنگ کا مسئلہ دور کرے، میں نے تحریری طور پر بھی کاروار رجسٹرار دفتر میں مسئلہ کے تعلق سے خبر کی ہے ساتھ ساتھ تعلقہ کے آفسران کو بھی کام کاج ٹھپ پڑنے کے تعلق سے جانکاری دی ہے۔ ساحل آن لائن نمائندہ جب سب رجسٹرار دفتر پہنچا تو آفس میں صرف  سناٹا چھایا ہوا تھا،  کرسیاں خالی پڑی تھیں اور پورے دفتر میں خاموشی چھائی ہوئی تھی۔

اس تعلق سے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کاروار رجسٹرار آفسر محمد علی نے بتایا کہ بھٹکل میں سرور اور نٹ ورک خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اور ہم نے بنگلور  کیس ون نٹ ورک سے رابطہ کرتے ہوئے اس کی فوری درستگی کی درخواست کی ہے، اب دیکھنا باقی ہے کہ وہ لوگ کب اس خرابی کو درست کرتے ہیں۔ ساحل آن لائن نے سب رجسٹرار آفس میں کام رُکنے کی اطلاع بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر منجوناتھ کو بھی دی ہے اور انہوں نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ اس  طرف فوری توجہ دیں گے اور کام کو دوبارہ جلد سے جلد شروع کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی ایسا ہی مسئلہ ہونے سے قریب ایک ماہ تک دفتر میں کام کاج بند پڑ گیا تھا، بعد میں  رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی مداخلت اور بروقت مسئلہ کو حل کرنےکی وجہ سے دفترمیں کام دوبارہ بحال ہوگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔