بھٹکل نیو شمس اسکول میں انٹر اسکول سائنس فئیر کا انعقاد : 40سے زائد سائنس پراجکٹس کی نمائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th December 2019, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) تربیت ایجوکیشن سوسائٹی اور رائچور کی اے جے اکیڈمی کے اشتراک سے نیو شمس اسکول میں منعقدہ بھٹکل انٹر اسکول سائنس فئیر کا بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے ربن کاٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے اے سی ساجد ملانے کہاکہ سائنس انسان کو غوروفکر کرنا سکھاتا ہے، سائنٹفک سوچ ترقی کرتی ہے تو سچ اور جھوٹ کا شعور پیدا ہوتاہے،انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنے تعلیمی دور کے  مختلف مرحلو ں میں سائنس کے مضامین کا شعور حاصل کرتےہوئے آگے بڑھیں۔

اے جے اکیڈمی کے ڈائرکٹر محمد عبداللہ جاوید نے سائنس فئیر کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے  سائنسی نمائش اور سائنس فئیر میں فرق نمایاں کرتےہوئے کہاکہ عالمی سطح پر سائنس نمائش کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، اگر ہم پرائمری کی سطح پر ہی بچو ں میں سائنس فئیر کے ذریعے تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں تو بین الاقوامی سطح پر ان کی اہمیت واضح ہوگی۔ بھٹکل سائنس فئیر کے کو آرڈنیٹر محمد رضا مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے سبھی کا استقبال کیا۔ استانی وینا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور آخر میں شکریہ کلمات پیش کئے۔

سائنس فئیر میں تعلقہ کے 11اسکولوں سے 40سے زائد پراجکٹس اور 150طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم ، نائب صدر نذیر احمد قاضی ، جنرل سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی ، انتظامیہ ممبر مولانا ایس ایم سید زبیر ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔