بھٹکل : نیوشمس اسکول کا سالانہ جلسہ برائے طالبات : ہونہار طالبہ مسیرہ بنت مقیم ہلارے کو ملا ’نجمِ اخوان ‘ گولڈ میڈل  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2023, 6:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:09؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کی زیرسرپرستی چلنے والی نیو شمس اسکول کی طالبات کے لئے منعقدہ سالانہ جلسہ میں اسکول کی ہونہار طالبہ مسیرہ بنت محمد مقیم عثمان ہلارے کو ’نجمِ اخوان ‘گولڈ میڈل اور اسکول کی استانی فہمیدہ خضر ملا کو سال کی بہترین استانی کے ایوارڈ  سے نوازا گیا ۔ یاد رہے کہ   اتوار کو ہوئے لڑکوں کے پروگرام میں  لڑکوں میں امسال کا نجم اخوان کا گولڈ میڈل دسویں  جماعت کے  عبداللہ ابن  ارشاد رکن الدین کو دیا گیا تھا۔ جس نے  تعلیمی میدان میں شاندار پرفارمینس پیش کیا تھا۔ 

09جنوری 2023بروز پیر کو اسکول صحن میں لڑکیوں کے لئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی جامعہ الصالحات بھٹکل کی پرنسپل محترمہ زینت آپا عثمان غنی رکن الدین نے میسرہ ہلارے کی گل پوشی کرتے ہوئے مع سند ایوارڈ سے تہنیت کی۔ اسکول کی سطح پر استانی فہمیدہ خضر کو بہترین استاد اور رجمی کوبٹے کو بہترین کوآرڈینیٹر کے خطاب سے نوازاگیا۔ 25سال سے تدریسی خدمات انجام دینےوالی ارجمند کی بھی تہنیت کی گئی ۔

ایوارڈ تقریب کے بعدخطاب کرتےہوئے مہمان خصوصی زینت آپانے کہاکہ شمس اسکول کی طالبات بہت ہی ہونہار اور باصلاحیت ہیں ، شمس اسکول  کے طلبا کی یہ خوش نصیبی ہے کہ ییہاں انہیں  زندگی کی  تشکیل کی تربیت  کا ماحول  میسر ہے۔  زینت آپا نے طالبات سے اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرتےہوئے آسمان کی بلندیوں کو چھونے لینےکی تمنا کا اظہارکیا۔اسکول کی سابق پرنسپل صبیحہ فاروق کوڑا اعزازی مہمان تھیں۔  اسکول کے صدرمدرس لیاقت علی نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ اور طلبا کی متحدہ کوششوں سے ہی ترقی ممکن ہے جس کا ایک مظاہرہ ہم نےیہاں دیکھا ہے۔ انہوں نےکہاکہ جو منزلوں کو چھونا چاہتے ہیں وہ کسی راہ کے روڑے کا بہانہ نہیں بناتے۔ ہرحال میں اپنی منزل پر جا کر ہی دم لیتے ہیں۔ جلسے میں گذشتہ سال آئی سی ایس سی کے 10ویں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونےوالی 14طالبات کو میمونٹو سونپتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ ڈائس پر وگرا م کے بعد طالبات کے ذریعے دلچسپ تعلیمی و ثقافتی پروگرا م پیش کئے گئے۔

:Related News

بھٹکل : نیو شمس اسکول کا سالانہ جلسہ؛ ہونہار طالب علم عبداللہ رکن الدین کو ملا’نجمِ اخوان ‘ کا گولڈ میڈل

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔