بھٹکل : نیو شمس اسکول کا سالانہ جلسہ؛ ہونہار طالب علم عبداللہ رکن الدین کو ملا’نجمِ اخوان ‘ کا گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2023, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )سالانہ جلسہ کے موقع پر ہر سال نیوشمس اسکول کے ہونہار طالب علم کو نجم اخوان کے گولڈ میڈل سے نوازا جاتا ہے، اس بار یہ تقریب اتوار کومنعقد کی گئی تھی جس میں جماعت دہم میں زیر تعلیم عبداللہ رکن الدین نے اسکول میں بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اس اعزاز کو حاصل کیا۔

 تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے ماتحت  نیوشمس اسکول صحن میں منعقدہ سالانہ جلسہ میں دبئی کے  معروف بھٹکلی بزنس مین اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُنیری  کے ہاتھوں عبداللہ رکن الدین کو تمغہ سے نوازا گیا اور اس کی ستائش کی گئی۔

جلسہ میں خطاب کرتےہوئے عتیق الرحمن منیری نے کہاکہ ہم حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں ، انہی کے راستے پر عمل کرنے سے زندگی و آخرت میں کامیابی ملے گی۔ دنیا کےلئے مسلمانوں کو ایک مثالی انسان بننا چاہئے۔ اس سلسلےمیں طلبا کو چاہئے کہ وہ کٹھن محنت کرے اور انتھک کوششوں سے زندگی میں کامیابی حاصل کریں۔ اسکول بورڈ کے چیرمن انجنئیر حافظ نذیر احمد قاضی نے اپنے خطاب میں ہونہار طلبہ کی ستائش کی   اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔  ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے جلسہ کی صدارت کی۔ جلسہ کے دوران سالانہ کارکردگی پر مشتمل سونیر ’اسپکٹرم‘ کا اجراء عمل میں آیا۔اور طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔

اسکول پرنسپل لیاقت علی نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی ۔ استاد منجوناتھ ہیبار نے استقبال کیا ، اسکول سکریٹری انعم اعلیٰ نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر الکوثر گرلس کالج انتظامیہ کے صدر ایس ایم سید شکیل ، جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مولانا ایس ایم سیدزبیر، اسلامک ویلفئیر سوسائٹی کے چیرمن قادر میراں پٹیل ، ادارے کے سابق صدر اقبال ائیکری ، انتظامیہ ممبران صلاح الدین ایس کے ،  عزیزالرحمن رکن الدین ندوی ، ڈاکٹر اویس خواجہ رکن الدین وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ ڈائس پروگرام کے بعد طلبا و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش  کئے۔

استاد محمد رضامانوی کو عمرہ کا تحفہ : نیو شمس اسکول میں گذشتہ 25برسوں سے تدریسی خدمات انجام دینے والے محمد رضامانوی کو سالانہ جلسہ میں ابنائے شمس کی طرف سے ’ عمرہ ‘ کا تحفہ دیاگیا ۔ مہمان خصوصی عتیق الرحمن منیری نے  محمد رضامانوی کی تدریسی خدمات پر مشتمل سپاس نامہ اور میمونٹو پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے استاد محمد رضامانوی نے کہاکہ اسکول کی پہلی بیچ کے الومنی نے میری تدریسی خدمات کو یادگار بناتےہوئے عمرہ کا تحفہ دیا ہے ، 1997سے بطور استاداورصدر مدرس کے طورپر 25برسوں سے خدمات انجام دے رہاہوں ۔ عمرہ کا تحفہ دینےو الے اپنے تما م طلبا کا انہوں نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔