بھٹکل میونسپالٹی انتخابات؛ 11 پرچے لئے گئے واپس؛ 12 اُمیدوار بلامقابلہ منتخب؛ 27 اُمیدوار لڑیں گے انتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2019, 1:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی کے23 وارڈوں کے لئے ہونے جارہے انتخابات میں کل 20 مئی کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا جس میں 11 اُمیدواروں نے مقابلے  سے اپنے نام  واپس لئے۔ اسی کے ساتھ بھٹکل میونسپالٹی کے لئے کانگریس کے حمایت یافتہ  نو آزاد اُمیدوار  اور تین کانگریسی اُمیدوار یعنی جملہ  12 کونسلرس بلا مقابلہ  منتخب ہوگئے جبکہ بقیہ 11 وارڈوں کے لئے انتخابات  ہوں گے جس کے لئے 27 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ خیال رہے کہ انتخابات 29 مئی کو ہوں گے۔

بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں کے نام یہ ہیں: وارڈ نمبر ایک کے لئے  سبینہ تاج (آزاد)،  وارڈ نمبر 2کے لئے  محمد پرویز قاسمجی (آزاد)،  وارڈ نمبر 3 کے لئے  پریا فرنانڈیز (کانگریس)،  وارڈ نمبر 5 کے لئے  جگنا تھ گونڈا (کانگریس)، وارڈ نمبر 9 کے لئے  سبین  شینگیری (آزاد)،  وارڈ نمبر 12 کے لئے  نائطے عبدالروف (کانگریس)، وارڈ نمبر 13 کے لئے  آسیہ نِدا سدی باپا (آزاد)، وارڈ نمبر 14 کے لئے  رُوبینہ ذاکر حُسین بیری  (آزاد)، وارڈ نمبر 16 کے لئے محمد قیصر محتشم (آزاد)، وارڈ نمبر 17 کے لئے  محتشم محمد عظیم (آزاد)،  وارڈ نمبر 20 کے لئے  فیاض حُسین مُلّا (آزاد) ،  وارڈ نمبر 21 کے لئے  چامندی فاطمہ کوثر (آزاد) منتخب ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے  وارڈ نمبر 3 سے کاملین ڈیسوزا،  وارڈ نمبر 4 سے مبشر حُسین ہلارے،  وارڈ نمبر 7 سے  نمیتا سُریش نائک، وارڈ نمبر 11 سے سندیپ کولّے،  وارڈ نمبر 15 سے ناگراج نائک، دیوارڈیگا آننت،  وارڈ نمبر 16 سے شینگیری جاوید محمد اور محمد شاہد آرمار ، وارڈ نمبر 20 سے محمد شاہدآرمار، وارڈ نمبر 22 سے پرتیما نائک اور  وارڈ نمبر 23 سے آرون نائک نے اپنے اپنے پرچے واپس لئے تھے۔

اب  جن وارڈوں کے لئے انتخابات ہوں گے، اُس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں: 

وارڈ نمبر 4: اسماعیل اِمشاد مختصر (آزاد) بمقابلہ اُودے نائک (بی جےپی )

وارڈ نمبر 6:  محی الدین الطاف کھروری (آزاد) بمقابلہ  محی الدین سلیط دامودی (آزاد)

وارڈ نمبر 7: زرین محمدغوث  (آزاد)   بمقابلہ مڈیوال سُوما (بی جے پی)

وارڈ نمبر 8:  وکٹر گومس (آزاد) بمقابلہ پاسکل گومس (آزاد)

وارڈ نمبر10: فرزانہ بانو خان یونس (آزاد)  بمقابلہ راجوتی نائک (بی جے پی)

وارڈ نمبر 11:  راجو شیٹ (آزاد)، وینکٹیش نائک (کانگریس)، ماروتی شیٹ (جےڈی ایس)، رگھویندرا شیٹ (بی جے پی)، اُودے رائکر (آزاد)،

وارڈ نمبر 15: موہن نائک (آزاد) بمقابلہ کمار نائک (بی جے پی)

وارڈ نمبر 18: عائشہ حبیب احمد (آزاد) بمقابلہ جینتی دیوداس مِنجچی (بی جے پی)

وارڈ نمبر 19: رگھویندرا بابو گاولی (آزاد) ، رویندرا سُوبّو منگلا (بی جے پی) ، نارائن گاولی (جےڈی ایس)

وارڈ نمبر 22: پربھو رجنی بائی (بی جے پی) بمقابلہ مُلّا نسیم افروسی  (آزاد)

وارڈ نمبر 23: کرشنانند پائی  (آزاد)، یشودھر نائک (بی جے پی)، مصطفیٰ  محمد قاسم

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔