بھٹکل : موگیر طبقے کودی گئی پسماندہ ذات کی سند رد کئے جانے پر موگیر طبقہ میں سخت ناراضگی؛ ڈی سی کے نام سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd December 2021, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں مُبینہ  موگیر طبقے کے خلاف جاری منصوبہ بند سازش اور ڈی سی دفتر میں طبقے کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کولے کر موگیر طبقے نے احتجاج کرتےہوئے بھٹکل تحصیلدار کے توسط سے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم  پیش کیا ہے اور موگیر  لیڈران نے پسماندہ  ذات کی سرٹی فیکٹ کو رد کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ڈی سی کو سونپے گئے میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ 1978سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ حکم ناموں اور ہدایت ناموں کے مطابق اترکنڑا ضلع کے موگیر طبقے لوگوں کو پسماندہ طبقے میں شمار کرتےہوئے سند جاری کی گئی  ہے۔ لیکن اس کے خلاف چند مفادپرست   لوگوں نے موگیر طبقے کے خلاف  آپ کو   غلط اور بے بنیاد   شکایتیں سونپتے ہوئے موگیر طبقے کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ متعلقہ افراد کی ہراسانی سے تنگ آکر ہم نے ریاستی ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت کے پسماندہ ذات اور پچھڑی ذات کمیشن کو شکایات  سونپ چکے ہیں، وہاں سے ہمارے  طبقے کے حق میں جب   مناسب حکم اور ہدایات دی گئیں تو اب  ہمارے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

 میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ حالیہ  دنوں میں جاری بھٹکل تعلقہ کے جالی پٹن پنچایت انتخابات میں پسماندہ طبقے کےلئے ریزرو کردہ حلقے سے ہمارے طبقے سے پرچہ نامزدگی داخل کی گئی تو ہمارے طبقے کو ستایاجارہاہے اور ڈی سی دفتر سے غلط فیصلے لئے جارہےہیں۔

 لیڈران نے  ڈی سی پر الزام لگایا کہ آپ  بھی عدالتوں کے نکات کو ترجیح نہ دیتےہوئے ہمارے طبقے کے افراد کی کاسٹ سرٹیفکٹ کو  رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ہمیں  ہمیں تعجب ہونے کے ساتھ ساتھ تشویش بھی  ہورہی ہے۔

احتجاجیوں نے  ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے ں کہ وہ فوری طورپر کاسٹ سرٹیفکٹ رد کئےجانےوالے حکم نامے کو رد کرتےہوئے موگیر طبقے کے ساتھ انصاف کریں۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اگر ہمارے طبقے کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور بے عزتی پر  کاروائی نہیں کی گئی تو پھر  اگلے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاجیوں نے جب بھٹکل تحصیلدار روی  چندرا کو میمورنڈم پیش کیا تو  تحصیلدار نے  میمورنڈم کو ڈپٹی کمشنر کو روانہ کرنے کا یقین دلایا، اس موقع پر بعض لیڈران نے تحصیلدار پر اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ  سرکار کی طرف سے   موگیر کو  پسماندہ ذات کی سرٹی فیکٹ دینے کے بعد اُس کو قبول کرنے سے انکار کس بنیاد پر کیا گیا، موقع پر موجود لیڈران نے جب تحصیلدار کو آڑے ہاتھ لینے کی کوشش کی تو بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا اور دیگر اہلکاروں نے   احتجاجیوں کو سمجھا بُجھا کر روانہ کردیا۔

اس موقع پر موگیر طبقے کے صدر انپا موگیر، نائب صدر داسی موگیر، سکریٹری روی راج چوکی منے ، بھاسکر موگیر،  واسو موگیر، جٹا موگیر، کمار  ہیبلے، بھاسکر موگیر دئیمنے وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔