بھٹکل میں تنظیم کے زیرا ہتمام ملک میں جاری  ماب لنچنگ کی مذمت میں 5جولائی کو ہوگا زبردست احتجاجی مظاہرہ ؛ عوام سے شرکت کی درخواست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd July 2019, 8:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:3؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ملک  بھر میں اقلیتوں اور مظلوم طبقات کو نشانہ بنا نے کی سخت مذمت کرتے ہوئے  اور ایک کے بعد ایک مسلم نوجوانوں کے بے دردی سے قتل کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  بھٹکل کے سیاسی ، سماجی و فلاحی ادارے مجلس اصلاح وتنظیم کے زیر اہتمام 5جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر ایک احتجاجی ریلی اور زبردست  احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ  احتجاجی ریلی عید گاہ سے پونے پانچ بجے نکلے گی اور شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے پبلک چبوترے پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل  ہوجائے گی۔ جہاں ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور درپیش خطرات کے تعلق سے اظہار خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  یہ مذمتی اجلاس اور احتجاجی مظاہرہ کسی فرقے یا قوم کے خلاف نہیں ہے بلکہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنا مقصد ہے۔ کیونکہ ملک میں  قانون کی بالادستی ختم کرنے اور شرپسندوں کے ذریعے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی وجہ سے باشندگان ملک کے اندر خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ لاقانونیت جیسے اس ماحول میں اقلیتیں  اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، اس  سلسلے میں مرکزی حکومت کو چاہئے کہ امن وامان اور دستور کی بالادستی کوقائم رکھنے کے سلسلےمیں اقدامات کرتےہوئے قانون بنائے۔ مختلف بہانوں کے ذریعے ہورہے جان لیوا حملوں کا سلسلہ روکاجائے، مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ  ان مطالبات کے ساتھ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا  جائے  گا۔

تنطیم کی طرف سے بھٹکل و اطراف کے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بلا تفریق مذہب و ملت، انسانیت اور امن و امان کی بقا کے لئے ہونے والے اس مظاہرے میں کثیر تعداد میں میں شریک ہوں۔ بھٹکل کے مقامی تاجروں سے بھی گذارش کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کی دوپہر سے جلسے کے اختتام تک اپنی دکانیں بند رکھتےہوئے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں اور احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...