بھٹکل میں بچہ چوری کے شبہ میں ایک نوجوان پر حملہ؛ پتھر سے سر پھوڑا گیا؛ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th October 2019, 11:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:06؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اتوار کی شام جالی سمندر ساحل پر تفریح کے لئے جانے کے دوران ایک نوجوان پر بچہ چوری کاالزام لگاتے  ہوئے اس شخص نے پیچھا کرتےہوئے  پتھر سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے اُس کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے۔

حملہ کا شکار ہوکر زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت اترپردیش سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ محمد ریاض کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پچھلے دو مہینوں سے اپنے تین چاردوستوں کے ساتھ  پلاسٹر آف پیاریس(پی اوپی ) کی مزدوری کرتے ہوئے بھٹکل میں رہائش پذیرہیں۔

بتایا گیا ہے کہ محمد ریاض اتوار کی شام کو جالی سمندر ساحل پر تفریح کے لئے جارہاتھا تو اسی دوران شری ناتھ انپا نائک (30) نامی اُسی علاقہ کے ایک شخص نے بات کرنے کی کوشش کی، مگر جب ریاض جواب دئیے بغیر آگے چلا گیا تو شری ناتھ نے اس کا پیچھا کیا اور جیسے ہی ریاض سمندر کے کنارے بیٹھ کر نظارہ کرنے لگا تو ریاض کے سر پرپتھر دے مارا، جس کے نتیجے میں ریاض شدید زخمی ہو گیا۔

ریاض کو بعد میں بھٹکل سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم شری ناتھ شراب کے نشےمیں دھت تھا۔ پولس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیاہے۔ ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی کی نگرانی میں  جانچ جاری ہے۔

شبہات اور زور زبردستی : حملہ کا شکار نوجوان ریاض کا تعلق اترپردیش ہے۔ کہا جارہاہے کہ مقامی طورپر شناسائی نہ ہونے اور بال لمبے چھوڑنےکی وجہ سے ملزم نے اس پر شک کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ موبائیل میں وائرل ہونے والے بچہ اغواکاری کے مسیجس اور وڈیوکلپس ایسے واقعات کو اشتعال دلاتے ہیں۔ البتہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ  شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے شری ناتھ نے اس طرح کا حملہ کیا ہے۔

ایسے میں ملزم شری ناتھ کی حمایت میں بھی کچھ لوگ پولس تھانہ پہنچ کرمحمد ریاض کے خلاف بھی شکایت درج کرنے کی کوشش کی کہ  وہ واقعی بچہ چوری کرنے والا بھی ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف سر کو شدید چوٹ لگنے کے بعد اُس کی حمایت میں بھی کچھ لوگ آگئے اور پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ حملہ آور کے خلاف معاملہ درج کرے، جس کے بعد حملہ کرنے کے الزام میں شری ناتھ کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...