بھٹکل : مہاتماگاندھی گرام سوراجیا پروگرام میں بھٹکل کانگریس عہدیداران کی فہرست جاری : ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت انتخابات کی تیاریاں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd September 2021, 9:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل: 23؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل بلاک کانگریس نے آج جمعرات کو  نیند سے بیدار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بھٹکل اربن بینک ہال میں منعقدہ گرام سوراجیا پروگرام میں پارٹی عہدیداران کی فہرست جاری کی اور اس بات  عندییہ دیا کہ  اگلے دنوں میں پارٹی کو مضبوط و مستحکم کیا جائے گا۔

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کی  کانگریس نگراں کار ویرونیکا نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئےکہاکہ نوجوانوں اور خواتین کو پارٹی میں زیادہ شامل کریں ۔ عوام بی جے پی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، بی جے پی لیڈران صرف اپنی جھولی بھرنے میں مگن ہیں۔ عوام بی جے پی سے بیزار ہونےکا پتہ جیسے ہی بی جے پی والوں کو چلتاہے تو فوراً سوشیل میڈیا پر ٹرول آرمی متحرک ہوجاتی ہے اور جھوٹی خبروں کی جھڑی لگا کر عوام کا دھیان بھٹکا دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نے سوشیل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے سامنے سچائی کو ظاہر کرنے کاکام کرنےکی اپیل کی۔

سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ بی جے پی والے گاندھی جی کے متعلق کوئی اچھا خیال نہیں رکھتے۔ دستور بدلنے کی بات کرنےو الے بی جےپی لیڈران اپنی من مرضی کے مطابق قانون بدلنے میں مصروف ہیں۔ کورونا کی وجہ سے عوام کافی مشکلات میں پھنسے ہیں، عوام کی مدد وتعاون کے لئے پارٹی لیڈران و کارکنان کو آگے آنے کی اپیل کی۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے بات کرتے ہوئےکہاکہ گاندھی جی کے رام راجیا اور بی جے پی کےرام راجیا میں کافی فرق ہے۔ بی جے پی اگلے انتخابات میں رام کو کہاں رکھیں گے کہہ نہیں سکتے۔ بی جے پی 1993کے فسادات کا استعمال کرتےہوئے بھٹکل میں اپنے قدم جمائے ، جھوٹ ہی بی جے پی کا اصل سہاراہے۔ بی جے پی کے دورحکومت میں عوام کو مصیبتوں کا سامنا ہے۔ کانگریس لیڈران وزیٹنگ کارڈ تک محدود نہ رہیں ، ہمارا ہرایک عہدیدارکم   سے کم 500عوام کو پارٹی میں شامل کرنےکی قوت رکھنا چاہئے۔ کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری ایس کے بھاگوت ، مہیلا کانگریس کی ضلع صدر سجاتا گاؤنکر، ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر عبدالمجید نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے استقبال کرتےہوئے نئے عہدیداران کی فہرست جاری کی۔ بھٹکل کانگریس پسماندہ طبقات کے صدر وشنو دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ کرشنا دیواڑیگا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر کانگریس ضلع جنرل سکریٹری عباس تونسے ، ضلع پنچایت سابق صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت سابق صدر ایشور نائک، البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر، جئے لکشمی گونڈ، نینا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...