بھٹکل :کراٹے جیسے دفاعی فن کو شہر میں متعارف اور مقبول بنانے والے کراٹے واسو انتقال کرگئے: ہزاروں طلبا سوگوار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2017, 7:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24/مئی (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ میں کراٹے جیسے دفاعی فن کو متعارف کراتے ہوئے اس کو مقبول بنانے اور تعلقہ کے ہندو مسلم سمیت کئی لڑکے لڑکیوں کو کراٹے میں ماہربنا نے والےمنڈلی کے واسو این نائک (42) المعروف کراٹے واسو منگل کو انتقال کرگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کراٹے واسو گذشتہ 2مہینوں سے دماغ سےمتعلق بیماری میں مبتلا تھے اور بنگلورو کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ کراٹے واسو کا حال ہی میں کامیاب آپریشن ہوا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ وہ بہت جلد اسپتال سےگھر لوٹیں گے، لیکن بھگوان کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ پسماندگان میں بیوی اور دوبچے ہیں۔ کراٹے واسو کے موت کی خبر سنتے ہی بھٹکل کے رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا بنگلورو کے شنکر اسپتال پہنچ کر درشن کیا۔ بدھ  کی صبح  کراٹے واسو کی نعش بھٹکل لائی گئی، جہاں میت کا آخری دیدار کرنے ہزاروں لوگوں کی تعداد  گھر کےباہر جمع تھی۔

میت کو آخری رسومات کے لئے لے جانے سے پہلے کراٹے واسو کے پرانے طلباء، حال ہی میں جوائنٹ والے طلبا، اُس کے استاد ودیگر کراٹے کی تعلیم حاصل کرنے والوں نے واسو کو شردھانجلی پیش کی اور واسو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُس کی موت پر نہایت رنج کا اظہار کیا۔

بھٹکل کے سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، بی جے پی مقامی صدر راجیش نائک، کانگریس لیڈران نارائن بی نائک سمیت کئی معززین نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...