بھٹکل نیو شمس اسکول میں عالمی یوم ِ مادری زبان کا پروگرام :زبانیں معاشرے کی خیر سگالی اور بھائی چارگی میں اہم رول ادا کرتی ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2020, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍فروری(ایس اؤ نیوز)مادری زبان کسی بھی شخص کو پیدائش سے لےکر آخر تک اس کی ہمہ جہت ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ بھارت ایک ہمہ لسانی ملک ہے، یہاں بے شمار زبانیں بولی جاتی ہیں، ہرایک زبان اپنی تہذیب کی نمائندگی کرتی ہے۔پرارتھنا پرتشٹھان کے صدر گنگادھر نائک نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے نیو شمس اسکول کے  ڈاکٹر ایم ٹی حسن باپا ہال میں عالمی ’یوم مادری زبان ‘کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ  اردو والے زیادہ سے زیادہ کنڑا زبان استعمال کرتے ہوئے زبان سیکھنےکی کو شش کریں اور بتایا کہ ایک ہماری مادری زبان ہوتی ہے تو ایک علاقہ کی مادری زبان ہوتی ہے ،ہم اپنی مادری زبان پرجہاں فخر کرتے ہیں وہیں دیگر زبانوں کے متعلق احترام کا جذبہ رکھنے کی بات کہی۔

انجمن پی یو کالج بھٹکل کے شعبہ اردو کے پروفیسر عبدالروؤف سونور نے اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جس طرح خالق کائنات نے تمام انسانوں کو پیدا کیا ہے اسی طرح دنیا میں بولی جانے والی کرڑوں بولیاں اور لاکھوں زبانیں بھی اللہ کی ہی پیدا کردہ ہیں۔ کوئی زبان کسی مذہب  کی نہ نمائندگی کرتی ہیں نہ اس سے کوئی تعلق ہے۔ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کو جینے کے لئے زبان کی ضرورت نہیں ہے  ایک گونگا بھی ساری دنیاکی سیر کرتاہے اور زندگی جی لیتاہے۔ مگر انسان کو اپنے دل کے جذبات، خواہشات کی ترسیل کے لئے زبان کی ضرورت ہوتی ہے۔ مادری زبان کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کو سیکھنا بہت ضروری ہے خاص کر سماج میں بھائی چارہ ،خیر سگالی پیدا کرنے کے لئے زبانیں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ ہر زبان کی طرح کنڑا زبان کا ادب بھی اپنے اندر کئی خصوصیات رکھتاہے، کوئمپو، تیجسوی ، بیندرے جیسے کئی کنڑا شعرا ء کاکلام انسانیت کی تعلیمات سے بھرپور ہے۔ جب ہم کرناٹک میں رہتے ہیں تو کنڑا زبان کی طرف توجہ دینا، سیکھنا لازمی ہونے کی بات کہی۔

ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے پروگرام کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ ہر پروگرام کا ایک مقصد ہوتاہے، اس پروگرام سے ہمیں کنڑا زبان کی اہمیت کا پتہ چلتاہے ، ہم اپنے دیگر افراد کے ساتھ کنڑا میں بات چیت کرنے کی صلاح دی۔ اسکول کی پرنسپال فہمیدہ ملا نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ سنئیر استاد محمد رضا مانوی نے استقبال کرتےہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ استانی ماہِ جبین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو استاد مولانا عبداللہ ربیع نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر ادارے کے سید غفران لنکا اور اسکول سکریٹری انم اعلیٰ ایم ٹی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔